خبریں
کرکٹر کامران اکمل کی نجی دورہ پر امریکہ آمد

فلوریڈا(اردو نیوز ) پاکستان کے معروف کرکٹر کامران اکمل نجی دورے پر امریکہ پہنچ گئے ہیں ۔ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ امریکہ آئے ہیں ۔ یہاں چند ہفتے قیام کریں گے اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گذاریں گے اور دوست احباب سے نجی ملاقاتیں بھی کریں گے ۔