اقوام متحدہ کے سامنے پاکستانی و کشمیری امریکن کمیونٹی کا احتجاجی مظاہرہ
مظاہرہ بھارتی وزیر خارجہ شسما سوراج کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے موقع پر کیا گیا ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف تمام وقت نعرہ بازی ہوتی رہی
مظاہرے میںپاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے مقامی قائدین و ارکان نے بچوں اور خواتین کے ساتھ شرکت کی ، فرسٹ ایونیو کی فضاءتمام وقت کشمیریوں کے حق میں نعروں سے گونجتی رہی
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے ، بڑی تعداد میں بچوں ، خواتین اور کمیونٹی ارکان کی شرکت
خالصتان تحریک یو ایس اے کے مقامی قائدین اور ارکان نے بھی شسما سواراج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور کشمیری کمیونٹی کے مظاہرے میں ان کے ساتھ ملکر مظاہرہ کیا اور اظہار یکجہتی کیا
نیویارک (اردو نیوز ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر حسب روایت اس سال بھی پاکستانی و کشمیری امریکن کمیونٹی نے اقوام متحدہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔یہ مظاہرہ بھارتی وزیر خارجہ شسما سوراج کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے موقع پر کیا گیا۔ اقوام متحدہ کی بلڈنگ کے سامنے ہونیوالے اس مظاہرے میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ، ریاستی جبر و تشدد کے خلاف تمام وقت نعرہ بازی ہوتی رہی ۔مظاہرے میں کشمیری رہنما و سابق وزیر آزاد کشمیر برائے انفارمیشن سردار عابد حسین عابد،ڈاکٹر غلام نبی فائی ، سردار زاہد خان سمیت نیویارک ، واشنگٹن، شکاگو اور نیوجرسی سے کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات محمد تاج خان ، سردار امتیاز گڑوالوی ،محمد یونس خان ، ساجد سوار، راجہ یعقوب ،حاجی شفیع، عزیز بٹ ، امجد نواز، یاسین چوہان، جاوید راٹھور ،توقیر الحق، امتیاز خان، سہیل شیخ ،ذوالفقار خان ، ظریف خان ، ڈاکٹر غلام نبی خان ، زبیر خان ، سردار اصغر خان ، سردار ظفر خان ، سردار خورشید خا ن، سردار اجمل خان، سردار واجد خان سمیت دیگر اور کمیونٹی ارکان نے شرکت کی ۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرار دادوںکے مطابق مسلہ کشمیر کے حل یقینی بنا کر اپنے ایجنڈے کی تکمیل کرے۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے ، مظاہرے میںبڑی تعداد میں بچوں ، خواتین اور کمیونٹی ارکان نے شرکت کی ۔ خالصتان تحریک یو ایس اے کے مقامی قائدین اور ارکان نے بھی شسما سواراج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور کشمیری کمیونٹی کے مظاہرے میں ان کے ساتھ ملکر مظاہرہ کیا اور اظہار یکجہتی کیا ۔