جسٹس اطہر من اللہ نیویارک سٹی بار سے خطاب کریں گے
Justice Athar Minallah Arrives in US to Address NYC Bar Amid Pakistan's Ongoing Judicial-Establishment-Government Issues
جسٹس اطہر من اللہ ، نیویارک سٹی بار سے خطاب کے لئے امریکہ پہنچ گئے ہیں ۔ وہ ایسے وقت پر امریکہ آئے ہیں کہ ہیں جب پاکستان میں عدلیہ ، ایسٹبلشمنٹ اور حکومت کے درمیان جاری معاملات ، متعدد حوالوں سے زیر بحث ہیں
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جناب جسٹس اطہر من اللہ منگل ، 23جولائی کو نیویارک سٹی بار سے خطاب کریں گے ۔ انہیں خطاب کی دعوت نیویارک سٹی بار کے پریذیڈنٹ عثمان فریدی نے دی ہے ۔ واضح رہے کہ عثمان فریدی نیویارک کی تاریخ میں سٹی بار کے منتخب ہونے والے پہلے مسلم و پاکستانی نژاد امریکی ہیں ۔وہ نیویارک کی ایک بڑی لاءفرم میں بطور سینئر اٹارنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔
جسٹس اطہر من اللہ ، نیویارک سٹی بار سے خطاب کے لئے امریکہ پہنچ گئے ہیں ۔ وہ ایسے وقت پر امریکہ آئے ہیں کہ ہیں جب پاکستان میں عدلیہ ، ایسٹبلشمنٹ اور حکومت کے درمیان جاری معاملات ، متعدد حوالوں سے زیر بحث ہیں ۔
نیویارک سٹی بار کی جانب سے جسٹس اطہر من اللہ کے اعزاز میں بار میں دئیے جانے والے استقبالیہ کے دعوت نامے پر جسٹس اطہر من اللہ کے خطاب کا موضوع ” عدلیہ کی آزادی اور پاکستان میں قانون کی حکمرانی “ لکھا گیا ہے ۔ امریکہ سمیت پاکستان میں موجود اہم حلقوں کی نظریں ، جسٹس اطہر من اللہ کے نیویارک سٹی بار سے خطاب پر مرکوز ہیں ۔ استقبالیہ میں شرکت ، بذریعہ دعوت نامہ رکھی گئی ہے ۔
نیویارک میں موجود حکومت کی حامی جماعتوں کے مقامی کارکنوں کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جسٹس اطہر من اللہ کے سٹی بار سے خطاب کے حوالے سے تحفظات اور تنقید کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے ۔دریں اثناءیہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جسٹس اطہر من اللہ کے نیویارک سٹی بار سے خطاب کے بعد اگر سوال و جواب کی اجازت ہوئی تو استقبالیہ میں موجود شرکاءکو تحریری سوال کی صورت میں سوال پوچھنے کی اجازت ہو گی ۔ تحریری سوالوں کا انتخاب ، استقبالیہ کے ماڈریٹر کریں گے ۔بتایا گیا ہے کہ جسٹس اطہر من اللہ ، نیویارک کے بعد شاید کینیڈا جائیں اور وہاں سے واپس نیویارک آئیں گے اور نیویارک سے ہی وطن واپس روانہ ہوں گے۔
Justice Athar Minallah Arrives in US to Address NYC Bar Amid Pakistan’s Ongoing Judicial-Establishment-Government Issues