نیویارک کی پاکستانی ، مسلم اور ساوتھ ایشین امریکن کمیونٹی قائدین کا گورنر کے امیدوار جمانی ولیمز کی حمایت کا اعلان
گورنر نیویارک سٹیٹ کی دوڑ میں شامل پاکستانی نژاد امریکن آغا محمد صالح نے گورنر کے الیکشن سے دستبردار ہوتے ہوئے جمانی ولیمز کی مکمل تائید و حمایت کا اعلان کر دیا ہے
کمیونٹیز کی مدد کی وجہ سے میں نیویارک کا آئندہ گورنر منتخب ہوں گا، میں نے جب بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا، مجھے کہا گیا کہ میں کامیاب نہیں ہو سکوں گا لیکن میں اپنے فیصلے پر قائم رہا اور کامیاب ہوا،جمانی ولیمز
میں نے سال 2018میں موجودہ گورنر کیتھی ہوکل کے خلاف لیفٹنٹ گورنر کے طور پر الیکشن لڑا ۔ میں نے سٹیٹ بھر میں 47فیصد ووٹ لئے ، ہم نیویارک سٹی میں 51فیصد ووٹ لے کر جیتے،جمانی ولیمز
نیویارک (اردونیوز ) نیویارک کی پاکستانی ، مسلم اور ساو¿تھ ایشین امریکن کمیونٹی کی اہم نمائندہ تنظیموں اور کمیونٹی قائدین نے ڈیموکریٹک پرائمری میں گورنر کے امیدوار جمانی ولیمز کی گورنر الیکشن میں مکمل تائید و حمایت کا اعلان کر دیا ہے جبکہ گورنر نیویارک سٹیٹ کی دوڑ میں شامل پاکستانی نژاد امریکن آغا محمد صالح نے گورنر کے الیکشن سے دستبردار ہوتے ہوئے جمانی ولیمز کی مکمل تائید و حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔
یہ اعلانات نیویارک میں ساو¿تھ ایشین سمیت امیگرنٹ کمیونٹیز کے گڑھ جیکسن ہائٹس کے ڈائیورسٹی پلازہ پر منعقدہ خصوصی میں کیا گیا جس میں پاکستانی ، مسلم اور ساو¿تھ ایشن سمیت دیگر کیونٹیز کے اہم قائدین آغا محمد صالح (کو فاو¿نڈر ، ڈائیورسٹی پلازہ )، فاطمہ باریاب (کو فاو¿نڈر ڈائیورسٹی پلازہ ) ، نیویارک سٹیٹ سینٹ کے امیدوار مینندر سنگھ ، سکھ امریکن کمیونٹی رہنما ہیپی سنگھ بھائی ، یونین آف عرب وومین کی سومیہ ال راو¿میمم، مسلم ڈیموکریٹ کلب کے مہتاب خان ، نیپالی امریکن کمیونٹی کے نبراج کے سی ، جوڈیشل ڈیلیگیٹ کے امیدوار عبدالرحمان اور بنگلہ دیشی امریکن کمیونٹی کے رہنما محمد ہوہایاں اور ڈائیورسٹی پلازہ رہنما شازیہ کوثر سمیت دیگر نے مشترکہ طور پر کیا ۔
اس سلسلے میں ڈائیورسٹی پلازہ میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں جمانی ولیمز نے خصوصی شرکت کی ۔ تقریب کی نظامت کے فرائض کمیونٹی رہنما کاشف حسین اور سابق امیدوار سٹی کونسل وومین فاطمہ بار یاب نے کی ۔
آغا صالح نے گورنر الیکشن سے دستبردار ہونے اور جمانی ولیمز کی تائید و حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈائیورسٹی پلازہ میں دنیا کے 174ممالک سے تعلق رکھنے والے امیگرنٹس آباد ہیں جو کہ مختلف زبانیں بھی بولتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ جیکسن ہائٹسن کی ڈائیورسٹی کے حوالے سے ایک منفرد حیثیت ہے ۔انہوں نے کہ ہم نے اپنے مستقبل کے لئے سخت محنت کی ۔ کورونا وبا کے دوران البنی میں جو اقدام کئے گئے اور نیو نارمل کے نام پر جو اقدام کئے گئے ، اس سے ہماری معیشت اور چھوٹے کاروبار تباہ ہو کر رہ گئے ، لوگ بے گھر ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کیتھی ہوکل کو نیویارک کے عام عوام سے کوئی غرض نہیں بلکہ وہ صرف ان کی پرواہ کرتی ہیں کہ جن کا ان کے الیکشن کی پرواہ ہے ، وہ سٹیڈیم جیسے پراجیکٹ کے لئے فنڈز پھینک رہی ہیں ، انہیں عام نیویارکر کی کوئی پرواہ نہیں ۔
آغا صالح نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے جیسے ایک لیڈر اور نیویارک کے آئندہ گورنر کی ضرورت ہے کہ جس نے زندگی میں محنت سے مقام پیدا کیا ہو اور جسے عام نیویارکرز کے مسائل کا ادراک اور پراہ ہو اور وہ لیڈر جمانی ولیمز ہے جمانی ولیمز نے سٹی کونسل مین اور پبلک ایڈوکیٹ کے طور پر ثابت کیا کہ وہ عام نیویارکر کے مسائل کا ادراک رکھتے ہیں اور اس کے حل کے لئے کردار ادا کرتے ہیں ۔ لہٰذا آج میں اپنے تمام ساتھیوں اور کمیونٹی قائدین کے ساتھ مل کر جمانی ولیمز کی گورنر کے الیکشن میں سپورٹ کا اعلان کرتا ہوں ۔
جمانی ولیمز نے خطاب کرتے ہوئے آغا صالح سمیت کمیونٹی قائدین کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اور میں یقین دلاتا ہوں کہ کمیونٹیز کی مدد کی وجہ سے میں نیویارک کا آئندہ گورنر منتخب ہوں گا۔ انہوںنے کہا کہ میں ایک امیگرنٹ فیملی کا بیٹا ہوں۔ میرے والدین ہیشین ہیں جو کہ مائیگریٹ ہو کر نیویارک آئے اور ان کا بھی امیگرنٹس کی طرح ایک بہتر زندگی کا خواب تھا ۔ جمانی ولیمز نے کہا کہ میں ایک پبلک سکول سے فارغ التحصیل نیویارکر ہو ں ۔میں نے یہاں ہی اعلیٰ تعلیم حاصل کی ۔ کمیونٹی سروس کو کیرئیر بنایا ۔ کونسل مین اور پھر پبلک ایڈوکیٹ بنا۔ میں نے جب بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا، مجھے کہا گیا کہ میں کامیاب نہیں ہو سکوں گا لیکن میں اپنے فیصلے پر قائم رہا اور کامیاب ہوا۔
جمانی ولیمز نے کہا کہ میں نے سال 2018میں موجودہ گورنر کیتھی ہوکل کے خلاف لیفٹنٹ گورنر کے طور پر الیکشن لڑا ۔ میں نے سٹیٹ بھر میں 47فیصد ووٹ لئے ، ہم نیویارک سٹی میں 51فیصد ووٹ لے کر جیتے ۔ ہم نے ریکارڈ ووٹ لئے ۔ جمانی ولیمز نے کہا کہ میں اگر اس الیکشن میں کوینز سے کامیاب ہو جاتا ہوں تو یقین دلاتا ہوں کہ میں نیویارک کا آئندہ گورنر ہوں گا۔یہی وجہ ہے کہ جیکسن ہائٹس اور کوینز نہایت اہمیت کے حامل ہیں ۔
قبل ازیں کمیونٹی قائدین کاشف حسین ، فاطمہ بار یاب ، شیو داس، نندر سنگھ ، یپی سنگھ بھائی ،سومیہ ال راو¿میمم، مہتاب خان ، نبراج کے سی ، عبدالرحمان اورمحمد ہوہایاں اور شازیہ کوثر نے خطاب کرتے ہوئے جمانی ولیمز کو گورنر نیویارک کے لئے بہترین امیدوار قرار دیا اور کہا کہ وہ الیکشن میں ان کی بھرپور اور ہر ممکن سپورٹ کریں گے ۔
جمانی ولیمز کے اعزاز میں منعقدہ اس تقریب میں معروف میوزک بینڈ کی جانب سے خصوصی پرفارمنس کا مظاہرہ بھی کیا گیا اور جمانی ولیمز کو خصوصی گانا بھی ڈیڈی کیٹ کیا گیا ۔