پاکستان
جمانی ولیمز منتخب ہونے کے بعد پاکستانی امریکن کمیونٹی کا شکرئیہ ادا کرنے کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین پہنچ گئے

نیویارک (اردو نیوز ) جمانی ولیمز ،نیویارک سٹی کے پبلک ایڈوکیٹ ہیں ۔وہ اس عہدے پر حال ہی میں منتخب ہوئے ہیں ۔ اپنی کامیابی کے بعد وہ نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کے سب سے بڑھ گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین پر آئے اور PAYSکے دفتر میں کمیونٹی سے ملاقات میں شکرئیہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ پبلک ایڈوکیٹ کی حیثیت میں وہ کمیونٹی مسائل کے حل ، ان کی ترقی اور آگے بڑھنے کے مواقع یقینی بنانے کےلئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔