پاکستانی امریکن صحافی خالد حمید خان فیصل آباد میں انتقال کر گئے
خالد حمید خان کی کمیونٹی اور صحافت کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی
نیویارک ( اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف شخصیت اور سینئر صحافی و نامہ نگار خالد حمید خان انتقال کر گئے ۔ وہ کچھ عرصے سے پاکستان میں اپنے آبائی شہر فیصل آباد میںمقیم تھے ۔ بتایا گیا ہے کہ خالد حمید خان کو منگل کو دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔خالد حمید خان امریکہ میں پاکستان کے روز نامہ خبریں اور روز نامہ نوائے وقت سمیت متعدد اخبارات کے لئے خدمات انجام دیتے رہے اور بیورو چیف رہے ۔ان کا شمار امریکہ میں پاکستانی میڈیا کے لئے خدما ت انجام دینے والے سینئر نامہ نگاروں کے طور پر ہوتا رہا۔
خالد حمید خان کی وفات پر ان کے قریبی ساتھی سردار نصر اللہ سمیت پاکستانی امریکن میڈیا نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ خالد حمید خان کی کمیونٹی اور صحافت کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
خالد حمید خان کے پسماندگان میں بیوہ اور پانچ بچے شامل ہیں ۔ ان کی عمر 72سال تھی ۔