خبریں

نیویارک میں صحافی ارشد چوہدری کےلئے دعائے صحت کی اپیل

سانس کی دشواری کا شکایت دور نہیں ہونے اور آکسیجن لیول کم ہونے کی وجہ سے ڈاکٹرز نے صحافی ارشد چوہدری کو وینٹی لیٹر پر لگا دیا ہے

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کے صحافی اور پاکستان میں مختلف میڈیا اداروں کے نمائندے ارشد چوہدری کورونا وبا مرض کی وجہ سے مائیمونڈیز ہسپتال بروکلین(نیویارک) میں زیر علاج ہیں ۔پانچ دن تک مسلسل ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد ان کی سانس کی دشواری کا شکایت دور نہیں ہوئی اور اُن کا آکسیجن لیول کم ہونے کی وجہ سے بدھ کے روز ڈاکٹرز نے انہیں وینٹی لیٹر پر لگا دیا ہے ۔ ارشد چوہدری ، مائیمونڈیز کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہیں ۔
واضح رہے کہ ارشد چوہدری کو پانچ جنوری کو کورونا کی علامات محسوس ہوئیں جس کے بعد انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا۔ وہ گذشتہ تقریباً ایک ہفتے سے ہسپتال میںزیر علاج ہیں ۔
میڈیا اور کمیونٹی سے اپیل کی گئی ہے کہ ارشد چوہدری کی مکمل صحت یابی کے لئے دعا کریں ۔ ان کے دوست احباب کی جانب سے دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ و عاجلہ عطاءفرمائیں ۔

Related Articles

Back to top button