جانی بشیر نے تحریک انصاف امریکہ کے صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
واشنگٹن ، ورجینیا سے تعلق رکھنے والے جانی بشیر کا کہنا ہے کہ انہوں نے یو ایس اے صدارت کا اعلان وقار خان اور چوہدری منیر کھٹانہ کے بھر پور اصرار اور حمایت کے بعد کیا
واشنگٹن ڈی سی (اردو نیوز ) پاکستان تحریک انصاف واشنگٹن کے رہنما جانی بشیر نے پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے صدارتی الیکشن لڑنے کا بھی اعلان کر دیا ہے ۔ اس بات کا اعلان جانی بشیر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا گیا ۔ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ جانی بشیر نے اپنے میری لینڈ کے ساتھیوں وقار خان اور چوہدری منیر کھٹانہ کے بھر پور اصرار اور حمایت کے بعد امریکہ کی صدارت کاالیکشن لڑنے کا علان کر دیا ہے۔ واشنگٹن ڈی سی کی ٹیم میں جانی کے ساتھ ڈاکٹر نظام الدین ، سعادت رانا، شاہد عباسی، اسد شیخ، عمران ٹونی، فرید خان، زاہد اسلم، بابر ریاض، فرخ شاہ، عمران راجہ، اطہر یاد، خوشنود شاہ، وسیم خان، ضیا حسن، احسان سعید، شفقت بھٹی، خالد تنویر، ظفر اقبال، ولید خان ، خرم خٹک، نوشین مغل، فائزہ قریشی اور عائشہ بٹ اور میجر شوکت کے علاوہ اور بہت سے لوگ شامل ہیں۔اپنے بیان میں جانی بشیر نے کہا کہ واشنگٹن ڈی سی اور ورجینا میں کامیابی کے بعد یو ایس چیپٹر کے الیکشن میں بھی ساتھیوں کی مدد سے کامیاب ہوں گے اور وہ امریکہ میں منتخب ہونے والے پارٹی کے پہلے صدر ہوں گے ۔
جانی بشیر کے آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنید بشیر جو کہ جانی بشیر کے نام سے جانے جاتے ہیں وہ واشنگٹن اور ورجینیا سے بلا مقابلہ پی ٹی آئی کے صدر منتخب ہو گے ہیں۔ ان کے مقابلے میں میں تین مختلف گروپ مل کر مقابلہ کرنا چاہتے تھے لیکن وہ چند ممبرز ہی بنا پائے اور انہوں نے شکست مانتے ہوے جانی کو اپنا صدر مان لیا۔ جانی بشیر پچھلے دس سالوں سے پی ٹی آئی میں کافی متحرک طریقے سے اپنا کردار نبھا رہے ہیں۔ جب نواز شریف کے خلاف اقوام متحدہ کے سامنے بہت بڑا مظاہرہ ہوا تھا تو اس وقت جانی واشنگٹن سے بسوں اور گاڑیوں کا قافلہ لے کر نیو یارک پہنچے تھے۔اس کے علاوہ کشمیر ریلی میں عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر والے دن وہ واشنگٹن سے سات بسوں میں لوگوں کو لے کر آے تھے۔ گذشتہ سال واشنگٹن میں عمران خان کے جلسے میں پچیس ہزار لوگ جمع کرنے میں جانی بشیر نے ±کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ ان کو اس کامیاب جلسے کی وجہ سے پاکستان میں پی ٹی آئی کے وزرا کی جانب سے کافی پزیرائی ملی تھی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ واشنگٹن میں آنے والے تمام پی ٹی آئی کے رہنما جانی اور اس کی ٹیم کے مہمان ہوتے ہیں۔
Johny Bashir announces his candidacy for PTI USA president