اوورسیز پاکستانیز

تحریک انصاف یو ایس اے کے صدر جانی بشیر کے والد کا پاکستان میں انتقال

پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کے عہدیداران ، ارکان سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے جانی بشیر سے ان کے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار

واشنگٹن (ارد و نیوز ) پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کے پریذیڈنٹ و کمیونٹی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت جانی بشیر کے والد میاں بشیر ایڈوکیٹ سیالکوٹ(پاکستان) میں انتقال کر گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ مرحوم کو دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔ مرحوم کی عمر82سال تھی۔
پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کے عہدیداران ، ارکان سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے جانی بشیر سے ان کے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔

Johnny Bashir with his father Mian Bashir (late) – File Photo

 

Al-Rayaan Muslim Funeral Services

Related Articles

Back to top button