صدر ٹرمپ میرے جنازے میں شریک نہ ہوں ، سینئر ریپبلکن رہنما سینیٹر جان میک کین کی وصیت
نیویارک (سپیشل رپورٹر سے ) امریکہ کی برسر اقتدار ریپبکن پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر جان میک کین نے وصیت کی ہے کہ ان کی موت کی صورت میں امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس تو ان کے جنازے (فیونرل) میں مدعو ہونگے تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ مدعو نہیں ہوں گے ۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق کینسر کے مرض کا شکار سینیٹر میک کین کے قریبی حلقوں کی جانب سے وائٹ ہاو¿س کے حکام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ فی الحال جو پروگرام طے ہے، اس کے مطابق سینیٹر کے انتقال کی صورت میں امریکی نائب صدر مائیک پینس تو واشنگٹن نیشنل کیتھڈرل میں ہونیوالے مجوزے جنازے میں مدعو ہونگے تاہم یہ دعوت صدر ٹرمپ کے لئے نہیں ہوگی ۔
واضح رہے کہ سینیٹر میک کین کو جولائی2017میں کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی تھی ۔رپورٹس کے مطابق ان کی صحت دن بدن شدید خراب ہو رہی ہے