امید ہے کہ ٹرمپ’ ون ٹرم پریذیڈنٹ‘ ہونگے ، جان بولٹن
میرا نہیں خیال ہے کہ ٹرمپ ایک قدامت پسند ریپبلکن ہیں، میں نومبر میں ہونیوالے صدارتی الیکشن میں انہیں ووٹ نہیں دونگا،جان بولٹن
نیویارک (سپیشل رپورٹر سے ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے ایک ہی ٹرم کے لئے صدر ہوںگے ۔ انہوں نے امریکی عوام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کا دوبارہ انتخاب ملک و قوم کے لئے اچھا نہیں ہوگا، یہ بات انہوں نے امریکی ٹی وی چینل اے بی سی نیوز کو دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہی ۔ جان بولٹن ، صدر ٹرمپ کے ساتھ قومی سلامتی کے مشیر کے طور پر سب سے زیادہ عرصے کے لئے کام کرنے والے مشیر رہے ہیں اور اپنی کتابThe Room Where It Happened کی وجہ سے امریکہ میں خبروں کا محور بنے ہوئے ہیں ۔
اے بی سی نیوز کو دئیے گئے انٹرویو میں بولٹن نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ تاریخ ڈونلڈ ٹرمپ کو ون ٹرم پریذیڈنٹ کے طور پر یاد رکھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال ہے کہ ٹرمپ ایک قدامت پسند ریپبلکن ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں نومبر میں ہونیوالے صدارتی الیکشن میں انہیں ووٹ نہیں دونگا۔