پاکستان

ٹرمپ صدارتی الیکشن میں تاخیر کی کوشش کر سکتے ہیں، ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار’ جو بائیڈن‘

ڈونلڈ ٹرمپ ، صدارتی الیکشن کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ الیکشن میں شکست سے بچنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ان میں تاخیر کی جائے۔

نیویارک (چینل فائیو، خبریں رپورٹ) ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدواراور سابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نومبر کے صدارتی انتخابات میں تاخیر کرنے کی کوشش کریں گے۔ایک آن لائن فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو کہ امریکی صدارتی الیکشن 2020میں صدر ٹرمپ کا مقابلہ کریں گے ، کا مزید کہنا ہے کہ میری بات نوٹ کر لیں کہ مجھے لگتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ، صدارتی الیکشن کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ الیکشن میں شکست سے بچنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ان میں تاخیر کی جائے۔ جو بائیڈن نے مزید کہا کہ نومبر کے انتخابات کو ملتوی نہیں کیا جانا چاہئے،

Related Articles

Back to top button