جو بائیڈن نے بھی اپنا ووٹ ڈال دیا
جو بائیڈن اپنی ہوم سٹیٹ ڈیلاوئیر کے ایک پولنگ سٹیشن پر اپنی اہلیہ جِل بائیڈن کے ساتھ گئے جہاں دونوں میاں بیوی نے اپنے ووٹ ڈالے
ڈیلا وئیر (سپیشل رپورٹر سے ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد ان کے حریف ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے بھی قبل از الیکشن ڈے ووٹنگ کی سہہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا ووٹ ڈال دیا ہے ۔ وہ اپنی ہوم سٹیٹ ڈیلاوئیر کے ایک پولنگ سٹیشن پر اپنی اہلیہ جِل بائیڈن کے ساتھ گئے جہاں دونوں میاں بیوی نے اپنے ووٹ ڈالے۔ امریکہ میں تین نومبر کو صدارتی الیکشن ہونے جا رہے ہیں لیکن ملک کی تقریباً تمام ریاستوں میں ”ارلی ووٹنگ“ سسٹم کے تحت ووٹرز کو سہولت دی گئی ہے کہ وہ تین نومبر سے پہلے بذریعہ میل ، ڈراپ باکس یا مخصوص پولنگ سائٹس پر جا کر اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں ۔ اس آپشن کے تحت امریکہ بھر میں 75ملین کی ریکارڈ تعداد میں ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کر لیا ہے ۔
Democratic Presidential Candidate Joe Biden And His Wife, Jill, Officially Cast Presidential Votes Early In Delaware