" "
اوورسیز پاکستانیز

ڈیموکریٹ صدارتی امیدوارجو بائیڈن کی ڈاکٹراعجاز سے آن لائن میٹنگ ،بائیڈن کا پاکستانی کمیونٹی کا ہمیشہ ساتھ دینے کا وعدہ

یہ وعدہ انہوں نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم تنظیم ”امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی “(اے پی پیک ۔APPAC)کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد کے ساتھ براہ راست آن لائن میٹنگ کے دوران کیا

ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار و سابق امریکی نائب صدر جو بائیدن کے صدارتی الیکشن آفس کی جانب سے اہم کمیونٹی سے روابط کے سلسلے میں پاکستانی کمیونٹی سے ”اے پی پیک “ کے ذریعے رابطہ کیا گیا
بائیڈن کا ڈاکٹراعجاز سے بات چیت کے دوران کہنا تھا کہ ”آپ ہماری مدد کررہے ہیں اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں اپنی ہر ممکن کوشش کرونگا کہ کبھی آپ کو مایوس نہ کروں ۔میں آپ کی مدد کا بے حد مشکور ہوں ۔©©“
یہ امر قابل ذکر ہے کہ صدارتی الیکشن میں ایک صدارتی امیدوار کی ملک بھر میں اہم کمیونٹیز سے روابط کے سلسلے میں پاکستانی کمیونٹی کی ”اے پی پیک “ کے چئیرمین ڈاکٹراعجاز احمد کے ذریعے موثرنمائندگی ہوئی ہو
بے حد خوشی کی بات ہے کہ امریکہ میںہماری کمیونٹی اپنی جانب اہم سیاسی توجہ مبذول کروانے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔ اب پالیسی سازی اور مشاورت میں امریکن پاکستانی کمیونٹی کو زیر غور لایا جا رہا،ڈاکٹراعجاز
نومبر2020میں اہم ترین صدارتی الیکشن ہو نے جا رہے ہیں اور خوش آئند بات یہ ہے کہ ہماری کمیونٹی کو تعداداور اہمیت کے حوالے سے اب ملک گیر سطح پر اہمیت دی جا رہی ہے ۔”اے پی پیک “

نیویارک (خصوصی رپورٹ) ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے پاکستانی امریکن کمیونٹی سے وعدہ کیا ہے کہ وہ انہیں کبھی مایوس نہیں کریں گے ۔یہ وعدہ انہوں نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ”امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی “(اے پی پیک ۔APPAC)کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد کے ساتھ براہ راست آن لائن میٹنگ کے دوران کیا ۔ امریکہ میں کرونا وائرس وبا کی وجہ سے جا بائیڈن اپنی بیشتر انتخابی میٹنگز ’آن لائن پلیٹ فارمز ‘پر کررہے ہیں ۔ایسی ہی ایک میٹنگ کا انعقاد انہوں نے گذشتہ دنوں کیا جس میں امریکہ بھر کی مختلف کمیونٹیز سے انہوں نے ”زوم “ پر آن لائن میٹنگز کی ، انہیں اپنے انتخابی ایجنڈ ، ترجیحات کے بارے میں آگاہ کیا اور اہم وعدے بھی کئے ۔
”اے پی پیک “ کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد سے میٹنگ کے دوران مسٹر بائیڈن کا کہنا تھا کہ ”آپ ہماری مدد کررہے ہیں اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں اپنی ہر ممکن کوشش کرونگا کہ کبھی آپ کو مایوس نہ کروں ۔میں آپ کی مدد کا بے حد مشکور ہوں ۔©©“
”اے پی پیک “ کے چئیرمین ڈاکٹراعجاز احمد نے پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے جو بائیڈن کا شکرئیہ ادا کیا ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکی صدارتی الیکشن میں ایک صدارتی امیدوار کی ملک بھر میں اہم کمیونٹیز سے روابط کے سلسلے میں امریکن پاکستانی کمیونٹی کی ”اے پی پیک “ کے چئیرمین ڈاکٹراعجاز احمد کے ذریعے موثرنمائندگی ہوئی ہو۔
جو بائیڈن کا ڈاکٹر اعجاز احمد سے بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ لوگ آپ کی بات سنتے ہیں کیونکہ آپ لوگوں کو اور امیدواروں کو جانتے ہیں ۔
ڈاکٹراعجاز احمد کا کہنا ہے کہ بے حد خوشی کی بات ہے کہ امریکہ میںہماری کمیونٹی اپنی جانب اہم سیاسی توجہ مبذول کروانے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔ اب پالیسی سازی اور مشاورت میں امریکن پاکستانی کمیونٹی کو زیر غور لایا جا رہا ہے۔ڈاکٹراعجاز احمدکا مزید کہنا تھا کہ ”اے پی پیک“ نہ صرف کمیونٹی کی آواز کو ملک گیر سطح پر ہر اہم فورم پر پہنچانے بلکہ امریکی نظام کے قومی دھارے میں اس کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے میں اپنا کردارادا کرتی رہے گی ۔
”اے پی پیک “ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ نومبر2020میں امریکی تاریخ کے اہم ترین صدارتی الیکشن ہو نے جا رہے ہیں اور خوش آئند بات یہ ہے کہ ہماری کمیونٹی کو تعداداور اہمیت کے حوالے سے اب ملک گیر سطح پر اہمیت دی جا رہی ہے ۔”اے پی پیک “ کےلئے یہ ایک اعزازہے کہ وہ امریکی نظام میں کمیونٹی کے بیانیہ کو منوائے جانے میں بلکہ کمیونٹی کو نظام کا موثرحصہ بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کررہی ہے ۔

Joe Biden, APPAC, Dr Ijaz Ahmad

Related Articles

Back to top button