" "
اوورسیز پاکستانیز

جرسی سٹی میں خون کی ہولی ، پولیس آفیسر اور حملہ آور سمیت6ہلاک

فائرنگ کے اس واقعہ نے جہاں شہرکو مسلسل خوف میں مبتلا رکھا ، سکول سٹوڈنٹس اور شہری ،پولیس کی کاروائی کی وجہ سے جہاں تھے ، وہاں تقریباً محصور ہو کر رہ گئے

حملہ آور نے یو ہال ٹرک چوری کیا اور جے سی کوشر سپر مارکیٹ پہنچا اور اچانک فائرنگ شروع کر دی،پولیس چیف کیلی ، حملہ آور نے جس جگہ پر فائرنگ کی ، وہ ان کا ہدف تھا۔مئیر

نیوجرسی (اردو نیوز ) امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر جرسی سٹی میں منگل کو پیش آنے والے فائرنگ کے ایک واقعہ میں پولیس آفیسر اور حملہ آور سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے ۔ فائرنگ کے اس واقعہ نے جہاں شہر اور اس سے متصل علاقوںکو مسلسل خوف میں مبتلا رکھا ، وہاں بڑی تعدادمیں سکول سٹوڈنٹس اور شہری پولیس و قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کاروائی کی وجہ سے جہاں تھے ، وہاں تقریباً محصور ہو کر رہ گئے ۔
حکام کے مطابق جرسی سٹی میں ہونیوالی فائرنگ میں ہلاک ہونیوالے چھ افراد میں سے دو کا تعلق بروکلین سے تھا۔
جرسی سٹی پولیس چیف مائیکل کیلی نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں دو حملہ آور بھی شامل ہیں۔بروکلین برو کے صدر ایرک ایڈمز نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک ، جس کی شناخت نہیں کی جا سکی ہے ، وہ ولیمز برگ میں رہتا تھا۔
جرسی سٹی کے پولیس چیف کیلی نے بتایا کہ حملہ آور نے یو ہال ٹرک چوری کیا اور جے سی کوشر سپر مارکیٹ پہنچا اور اچانک فائرنگ شروع کر دی ۔انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ پر ہلاک ہونیوالے پانچ افراد میں دو برے لوگ (حملہ آور) تھے ۔اس واقعہ میں دو پولیس آفیسرز رے سینچیز اور مریلا فرنینڈیز زخمی ہوئے ۔ عینی شاہد کے مطابق حملہ آور جائے واقعہ پر پہنچے اور انہوں نے اچانک فائرنگ شروع کر دی ۔

جرسی سٹی کے مئیر سٹیو فلپ کےمطابق حملہ آور نے جس جگہ پر فائرنگ کی ، وہ ان کا ہدف تھا۔مئیر کا مزید کہنا ہے کہ اس واقعہ کی تفتیش کے بعد تفصیلات جاری کی جائیں گی ۔

مئیر فلپ نے بدھ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں کا ہدف سٹی میں واقعہ جیوئش مارکیٹ تھی ۔ دونوں حملہ آور وین میں مارکیٹ کے سامنے آئے اور انہوںنے رائفل نکال کر فائرنگ شروع کر دی ۔
دریں اثناءپولیس حکام کے مطابق حملہ آور کے سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹ ملی ہیں کہ جو کہ یہودی مخالف اور پولیس مخالف تھیں اور حکام کا خیال ہے شاید ایسی سوچ ہی حملہ آوروں کے حملے کے محرکات بنے ۔

Jersey city Shoot Out 2019, Jewish kosher deli, Mayor Steven Fulop, ersey City Police Chief Michael Kelly

Related Articles

Back to top button