پاکستانبین الاقوامی

جمائما خان کا اپنی فلم کی آمدنی سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان

جمائماخان کا متاثرین سیلاب سے اظہار یکجہتی کے لئے فلم کی آمدن کا نصف حصہ عطیہ کرنے کا اعلان

کینیڈا (اردونیوز ) اگرچہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور جمائما خان ایک دوسرے سے الگ ہو چکے ہیں تاہم جمائما خان کے حوالے سے اگر یہ کہا جائے کہ ”پھر بھی دل ہے پاکستانی “ تو غلط نہ ہوگا۔جمائما خان نے پاکستان کے متاثرین سیلاب سے اظہار یکجہتی کے لئے اپنی فلم کی آمدن کا نصف حصہ سیلاب زدگان کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

 

ٹورنٹو (کینیڈا) میں اپنی فلم کے پریمئیر کے موقع پر جمائما خان کا کہنا تھا کہ میں اور میرے دونوں بیٹے آدھے پاکستانی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کریںگی اور اس کی شروعات اپنی نئی فلم کی آمدن عطیہ کرنے سے کررہی ہیں ۔

جمائما خان نے اپنی فلم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میری فلم کی کہانی پاکستان کے لوگوں اور ان سے کلچر سے متعلق ہے ۔ فلم میں للی جیمز، شہزاد لطیف، شبانہ اعظمی، سجل علی، عاصم چودھری اور ایما تھامسن مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

Jemima Khan, Flood in Pakistan

#whatslovegottodowithit

Related Articles

Back to top button