پاکستاناوورسیز پاکستانیز

امریکی الیکشن امریکہ اور دنیا کے سیاسی نقشے پر بڑی تبدیلی لا سکتے ہیں، سینئر صحافی جہانگیر خٹک

US Elections Could Bring Major Shifts to the Political Landscape of America and the World, Says Senior Journalist Jahangir Khattakv

پانچ نومبر کے انتخاب میں صرف صدارتیہی نہیں بلکہ امریکی کانگریس، سینیٹ، اور 11 ریاستوں کے گورنرز کے عہدوں کے لیے بھی انتخاب ہوگا

نیویارک ( سپیشل رپورٹر سے ) پاکستانی امریکن معروف اور سینئر صحافی جہانگیر خٹک کا کہنا ہے کہ پانچ نومبر کو ہونیوالے امریکی صدارتی اور کانگریشنل الیکشن امریکہ اور دنیا کے سیاسی نقشے پر بڑی تبدیلی لا سکتے ہیں۔جہانگیر خٹک نے اپنے حالیہ وی لاگ میں امریکی صدارتی انتخابات اور اس کے سیاسی نظام پر روشنی ڈالی ہے۔جہانگیر خٹک کا کہنا ہے کہ امریکہ میں 5 نومبر 2024 کو صدارتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں، جس میں چھ امیدوار میدان میں ہیں، جن میں نمایاں نام موجودہ نائب صدر کملا ہیرس اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہیں۔
جہانگیر خٹک نے مزید بتایا کہ اس انتخاب میں صرف صدارتی الیکشن کے لیے ووٹنگ نہیں ہو رہی، بلکہ امریکی کانگریس، سینیٹ، اور 11 ریاستوں کے گورنرز کے عہدوں کے لیے بھی انتخاب ہوگا۔امریکی ایوان نمائندگان کی تما 435 نشستوںاور سینیٹ کیایک سو میں سے 34 نشستوں پر بھی پانچ نومبر کو الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔پانچ نومبر کے الیکشن صدارتی الیکشن کے ساتھ ساتھ یہ فیصلہ بھی کریں گے کہ امریکی ایوان نمائندگان اور سینٹ پر ڈیموکریٹس اور ریپبلکن میں سے کس کا کنٹرول ہوگا
جہانگیر خٹک کے مطابق، امریکی صدارتی انتخابات کا فیصلہ صرف عوامی ووٹ پر نہیں بلکہ ”الیکٹورل کالج“ کے ذریعے ہوتا ہے، جو کہ ریاستوں کی نمائندگی کے مطابق ووٹ تقسیم کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک تقریباً 43 ملین امریکی ووٹ ڈال چکے ہیں۔
جہانگیر خٹک نے مزید کہا کہ سینٹ انتخاب میں خاص طور پر ڈیموکریٹک پارٹی کی چند ایک نشستیں خطرے میں ہیں، اور اگر ریپبلکن پارٹی کچھ اضافی نشستیں حاصل کر لیتی ہے تو وہ سینیٹ میں اکثریت حاصل کر سکتی ہے۔
جہانگیر خٹک کا کہنا ہے کہ یہ انتخابات امریکہ کے سیاسی نقشے میں بڑی تبدیلی لا سکتے ہیں، خاص طور پر ریاستوں کی سطح پر گورنرز کے انتخاب اور انتخابی قانون سازی میں۔

US Elections Could Bring Major Shifts to the Political Landscape of America and the World, Says Senior Journalist Jahangir Khattakv

Related Articles

Back to top button