صحت و سائنس
مسلم لیگ (ن) امریکہ کے رہنما جاوید صدیقی کی صاحبزادی کی شادی
نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے نائب صدر اور کمیونٹی کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت جاوید صدیقی کی صاحبزادی کی شادی گذشتہ ہفتے یہاں ہوئی ۔گارڈن سٹی ہوٹل میں منعقدہ شادی کی پروقار تقریب میں مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے مقامی عہدیداران کے علاوہ کمیونٹی کی اہم شخصیات اور جاوید صدیقی اور ان کی اہلیہ کے قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔ شرکاءنے جاوید صدیقی کو ان کی صاحبزادی کی شادی پر مبارکباد دی اور بچوں کی نئی زندگی کے لئے اپنی نیک اور پرخلوص تمناو¿ں کا اظہار کیا۔
جاوید صدیقی نے تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا اور کہا کہ وہ انہیں اور بچوں کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں ۔