" "
اوورسیز پاکستانیزبین الاقوامی

راؤ عبدالرحمن کا کانگریس مین کے امیدوار James Gaughranکے اعزازمیں فنڈ ریزنگ استقبالیہ

جم گاگرن میرے ہی نہیں بلکہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ایک دیرینہ دوست ہیں ،کمیونٹی ان خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، راؤعبدالرحمان

پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت راؤ عبدالرحمان کی جانب سے سفک کاؤنٹی ، نیویارک سے ڈیموکریٹک امیدوار جیمز گاگرن ، کے اعزاز میں فنڈ ریزنگ استقبالیہ دیا

مسٹر گاگرن کی کامیابی کی صورت میں ایوان نمائندگان میں ایک ایسے کانگریس مین کا اضافہ ہوگا کہ جو کہ پاکستانی سمیت امیگرنٹ کمیونٹیز کو قریب سے جانتا ہے اور ان کے ایشوز کو حل کرنے کاریکارڈ رکھتا ہے

انتخابی سیاست سے کنارہ کشی اختیا ر کرنے کے بعد مجھے احساس ہوا ہے کہ بہت سے ایسے کام ہیں کہ جنہیں کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے انتخابی سیاست کا حصہ ہونا ضروری ہے، جم گاگرن

امر کو یقینی بنانا چاہئیے کہ نہ صرف یوتھ بلکہ ایسا وہ طبقہ جو کہ الیکشن کے موقع پر حق رائے دہی استعمال نہیں کرتا ، وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالے اور نمائندو ں کو منتخب کرنے میں کردار ادا کرے، جم گاگرن

جم گاگرن سال 2020میں نیویارک سٹیٹ سینٹ کے الیکشن میں 83,374ووٹ لے کر سٹیٹ سینیٹر منتخب ہو ئے تھے ۔ اب آئندہ سال 2024میں جم گاگرن، کانگریشنل ڈسٹرکٹ ون سے موجودہ ریپبلکن کانگریس مین نک لا لوٹا کے خلاف آئندہ سال 2024میں کانگریس مین کا الیکشن لڑیں گے

 

یویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت راؤ عبدالرحمان کی جانب سے سفک کاؤنٹی ، نیویارک سے ڈیموکریٹک امیدوار جیمز گاگرن جو کہ جم گاگرن کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں ، کے اعزاز میں فنڈ ریزنگ استقبالیہ دیا ۔استقبالیہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے شرکت کی ۔

راؤ عبدالرحمان نے جم گاگرن کو استقبالیہ میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ جم گاگرن میرے ہی نہیں بلکہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ایک دیرینہ دوست سٹیٹ سینیٹر رہے ہیں ۔کمیونٹی ان خدمات سے بخوبی آگاہ ہے اور انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔راؤ عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ نیویارک سٹیٹ کے بعد یو ایس کانگریس مین کے لئے مسٹر گاگرن کے الیکشن لڑنے کے فیصلے کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ مسٹر گاگرن کی کامیابی کی صورت میں امریکی ایوان نمائندگان میں ایک ایسے کانگریس مین کا اضافہ ہوگا کہ جو کہ پاکستانی سمیت امیگرنٹ کمیونٹیز کو قریب سے جانتا ہے اور ان کے ایشوز کو سمجھنے اور ان کو حل کرنے کا ایک ریکارڈ بھی رکھتا ہے ۔

راؤ عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ سفک کاؤنٹی میں پاکستانی امریکن کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے اور کمیونٹی چاہتی ہے کہ منتخب ایوانوں میں ایسے رکن پہنچیں کہ جو ان کی موثر نمائندگی کریں ۔
جم گاگرن نے راو¿ عبدالرحمان اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کا پذیرائی پر شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لانگ آئی سمیت نیویارک سٹیٹ کی پاکستانی کمیونٹی سے میرا ایک دیرینہ تعلق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ انتخابی مہم کے آغاز پر ہی میرے لئے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی سپورٹ اور پذیرائی بہت حوصلہ افزاءہے ۔

جم گاگرن کا کہنا تھا کہ میں نے سٹیٹ سینیٹر کے عہدے سے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست سے بھی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا تھا۔ ان کا کہناتھا کہ انتخابی سیاست سے کنارہ کشی اختیا ر کرنے کے بعد مجھے احساس ہوا ہے کہ بہت سے ایسے کام ہیں کہ جنہیں کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے انتخابی سیاست کا حصہ ہونا ضروری ہے ۔ لہٰذا میں نے فیصلہ کیا ہے کہ نومبر2024میں ہونےو الے کانگریشنل الیکشن میں حصہ لوں گا۔
جم گاگرن نے کانگریشنل الیکشن میں ڈسٹرکٹ ون سے اپنے ریپبلکن حریف نک لا لوٹا کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ بجائے اس کے واشنگٹن میں بیٹھ کر کانگریس مین لے لوٹا ، لانگ آئی لینڈ کے عوام کے حقوق کے لئے کردار اداکریں ، وہ عوام کو ان کے حقوق سے محروم کرنے میں متحرک ہیں ۔

جم گاگرن کا کہنا تھا کہ اگر میںمنتخب ہو گیا تو میں لانگ آئی لینڈ کے عوام کو تقسیم کرنے کی بجائے ، ان کے اجتماعی مفاد ات کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ بلا شبہ لانگ آئی لینڈ میں پاکستانی اور ساو¿تھ ایشین امریکن کمیونٹی کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

جم گاگرن نے کہا کہ نیویارک سٹیٹ سینٹ کی طرح ، اگر میں منتخب ہو گیا تو ، یو ایس کانگریس میں بھی پاکستانی اور ساو¿تھ ایشین امریکن کمیونٹی کی موثر اور فعال نمائندگی کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میرے کانگریشنل آفس میں بھی پاکستانی اور امیگرنٹ کمیونٹیز کی نمائندگی ہو گی ۔

مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے جم گاگرن کا کہنا تھا کہ امریکی سیاست میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں ۔ میں پر اعتماد ہوں کہ آئندہ سال ہونے والے کانگریشنل الیکشن میں ہم کامیابی حاصل کریں گے ۔
نیویارک میں پناہ گزینوں کے معاملے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں مسٹر گاگرن کا کہنا تھا کہ اس معاملے کا بغور جائزہ لینے کے بعد اس کے موثر حل کو یقینی بنانا چاہئیے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں جم گاگرن کا کہنا تھا کہ ہمارے جواں سال لوگ ، الیکشن کے موقع پر کم تعداد میں اپنا ووٹ کا حق استعمال کرتے ہیں ۔ ہم سب کو مل کر اس امر کو یقینی بنانا چاہئیے کہ نہ صرف یوتھ بلکہ ایسا وہ تمام طبقہ جو کہ الیکشن کے موقع پر حق رائے دہی استعمال نہیں کرتا ، وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالے اور نمائندو ں کے انتخاب میں اپنا کردار ادا کریں ۔

جم گاگرن سال 2020میں نیویارک سٹیٹ سینٹ کے الیکشن میں 83,374ووٹ لے کر سٹیٹ سینیٹر منتخب ہو ئے تھے ۔ اب آئندہ سال 2024میں جم گاگرن، کانگریشنل ڈسٹرکٹ ون سے موجودہ ریپبلکن کانگریس مین نک لا لوٹا کے خلاف آئندہ سال 2024میں کانگریس مین کا الیکشن لڑیں گے ۔

 

 

Related Articles

Back to top button