امیگریشن نیوز

جمال محسن کے فنانشل سروسز میں خدمات کے38سال مکمل

پاکستانی کمیونٹی میں اسٹاک بروکر اور فنانشل ایڈوائزر جمال محسن کا نام انتہائی معتبر اور جانا پہچانا ہے

نیویارک (اردونیوز ) اردو میں فنانشل پلاننگ پر واحد کتاب ”باتیں پیسوں کی“ کے مصنف اور ممتاز فنانشل ایڈوائزر جمال محسن نے اس ماہ فنانشل سروسز میں کامیابی کے38برس مکمل کر لیے ہیں۔ جمال محسن ایک تجربہ کار اور معتبر سٹاک بروکر اور فنانشنل ایڈوائزر کی حیثیت میں نہ صرف ،کمیونٹی کی خدمت بلکہ کمیونٹی میں مالی منصوبہ بندی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں ۔
جمال محسن فنانس میں ایم بی اے کے ساتھ رجسٹرڈ سٹاک بروکر ہیں۔ وہ اخبارات میں مسلسل فنانشل کالم اور اپنے فنانشل سیمینار کے ذریعے ،کمیونٹی میں فنانشل بیداری پیدا کرنے میں مصروف ہیں ۔ان کی تمام سروسز اور انتہائی معلوماتی ،مضامین کا جائزہ ،ان کی آفیشل ویب سائٹ
www.jamalmohsin.com پر لیا جا سکتا ہے ۔ ان سے براہ راست رابطہ فون نمبر
516-840-0396
پر کرسکتے ہیں۔جمال محسن ایک طرف نے والد ین کو ،کالج سےونگ پلان کی ترغیب دی ہے اور دوسری جانب ادھیڑ عمر کے افراد کو ریٹائرمنٹ اور بڑھا پلاننگ میں رہنمائی کی ہے۔
لائف انشورنس ، لانگ ٹرم کئیرانشورنس اور ڈس ایبلیٹی انشورنس جیسے اہم انشورنس کے بارے میں عام لوگوں تک معلومات پہنچائی ہیں تو دوسری جانب متمول افراد کو جائیداد کےلئے، اس میدان میں
ماہر اٹارنیز کے تعاون سے ،کمیونٹی کو اضافی خدمات پیش کی ہیں۔فنانشنل ایڈائزر جمال محسن کی خدمات پاکستانی کمیونٹی میں انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں ۔  جمال محسن کی خبریں

Jamal Mohsin, author of the only book on financial planning in Urdu, Baatin Paiso Ki, and a prominent financial advisor, has completed 38 years of success in financial services this month. As an experienced and reputable stockbroker and financial advisor, Jamal Mohsin has been instrumental in creating awareness not only about community service but also about financial planning in the community.

 

Related Articles

Back to top button