تاریخ ِ نیوجرسی کا پہلا جلوس محرم ،سیاہ فام اژدھام کی صورت کارٹریٹ پونڈ سے بورو ہال تک نکالا گیا
فضاءنعرہ تکبیر، نعرہ رسالت ، نعرہ حیدری ؑ، لبیک یا حسین ؑ کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی
جلوس آیت اللہ ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی نے برامد کروایا جبکہ جلوس کے انعقاد میں جعفرئیہ کونسل آف یو ایس اے، امام بار گاہ نیوجرسی اور جعفریہ یوتھ آف نیویارک ، نیوجرسی نے کلیدی کردار ادا کیا
دستہ آل محمد نیوجرسی ، المہدی سنٹر بروکلین ،زیدی برادران ، زینبیہ و دیگر ماتمی انجمنوں نے نوحہ خوانی کی ، نیاز کا اہتمام عمران نقوی نے کیا ، نظامت سید زین بخاری اور وسیم خان نے کی
راجہ عابد حسین نمبردار، سید زین عباس بخاری ، راجہ عمار یاسر نمبردار ، ماسٹر نیاز، حاجی چوہدری رزاق گجر،پروفیسر راجہ حسن رضا، حاجی محمد رزاق گجر، علی افضل جعفر، افنان شاہ استاد صابر حسین خان ، شیخ اشفاق احمد سمیت دیگر کی شرکت
محرم کے جلوس، وقت کے یزیدوں کے لئے حسینی للکار ہے ، فلسطین ، کشمیر اور یمن کی آزادی عزاداری حسین ؑ کے احتجاج سے ہی ممکن ہے، آیت اللہ ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی کا مجلس سے خطاب
نیوجرسی ( اسٹاف رپورٹر ) امریکی ریاست نیوجرسی کی تاریخ میں پہلا جلوس محرم کارٹریٹ ، نیوجرسی میں نکالا گیا۔جلوس آیت اللہ ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی نے برامد کروایا جبکہ جلوس کے انعقاد میں جعفرئیہ کونسل آف یو ایس اے،جعفریہ یوتھ آف نیویارک ، امام بار گاہ نیوجرسی نے کلیدی کردار ادا کیا ۔جلوس کے انعقاد سے قبل مجلس شہادت امام حسین ؑ منعقد ہوئی ۔ نظامت کے فرائض سید زین عباس بخاری اور وسیم خان نے ادا کئے ۔
مجلس کے انعقاد کے بعد جلوس محرم سیاہ فام اژدھام کی صورت کارٹریٹ پونڈ سے بورو ہال تک نکالا گیا جس میں نیوجرسی اور نیویارک سے سینکڑوں عزاداران حسین جن میں بچے ، بوڑھے اور جوان سب شامل تھے ، نے شرکت کی ۔جلوس میں راجہ عابد حسین نمبردار(جعفرئیہ کونسل آف یو ایس اے )، سید زین عباس بخاری ، راجہ عمار یاسر نمبردار (جعفریہ یوتھ ) ، ماسٹر نیاز، حاجی چوہدری رزاق گجر،پروفیسر راجہ حسن رضا، حاجی محمد رزاق گجر، علی افضل جعفر، افنان شاہ ، استاد صابر حسین خان ، شیخ اشفاق احمد سمیت دیگر کمیونٹی قائدین اور ارکان نے خصوصی شرکت کی ۔
نیوجرسی اور نیویارک کے امام بار گاہوں کے عزا داران، شیعہ و سنی مسلمان ، بوڑھے بچے ، جوان ، خواتین شریک ہوئے ۔اس موقع پر کارٹریٹ ، نیوجرسی سٹیٹ کی فضاءنعرہ تکبیر، نعرہ رسالت ، نعرہ حیدری ؑ، لبیک یا حسین ؑ کے فلک شگاف نعروں سے مسلسل گونجتی رہی ۔دستہ آل محمد نیوجرسی ، المہدی سنٹر بروکلین ،زیدی برادران ، زینبیہ و دیگر ماتمی انجمنوں نے نوحہ خوانی کی ، نیاز کا اہتمام عمران نقوی نے کیا ۔
آیت اللہ علامہ سخاوت حسین سندرالوی نے مجلس شہادت امام حسین ؑ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم کے جلوس، وقت کے یزیدوں کے لئے حسینی للکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین ، کشمیر اور یمن کی آزادی عزاداری حسین ؑ کے احتجاج سے ہی ممکن ہے۔
جلوس کارٹریٹ بورو ہال تک گیا جہاں ایک بار پھر مجلس شہادت امام حسین ؑ منعقد ہوئی جس میں شہداءکربلا کی بے مثال قربانیوں اور دین اسلام میںمقام کو خراج تحسین و عقیدت پیش کیا گیا ۔ مجلس کے آخر میں خصوصی دعا کی گئی اور زیارت پڑھی گئی ۔ انتظامیہ کی جانب سے شرکاءکا شکرئیہ ادا کیا گیا اور کہا گیا کہ ہر سال عاشورہ محرم سے پہلے ہفتے والے دن کارٹریٹ ، نیوجرسی میں جلوس محرم نکالا جائیگا۔