پاکستان

نیویارک سٹی عاشورہ محرم کا ماتمی جلوس ، فضا یا حسین ؑکے نعروں سے گونج اٹھی

سٹی انتظامیہ کی جانب سے اجازت کے بعد عاشورہ محرم کا جلوس احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز کو پیش نظر رکھ کر نکالا گیا ، عزدارانِ حسین ؑ کی بڑی تعداد میں شرکت

جعفریہ ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ کے زیر اہتمام 34ویںسالانہ ماتمی جلوس کا آغاز نماز ظہرین کی ادائیگی اور مجلس امام حسین ؑ سے ہوا، عزاداران راستے بھر ماتم اور نوحہ خوانی کرتے رہے
نماز ظہرین کی امامت شیعہ عالم ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی نے کرائی۔ سرکار غازیؑ کے علم کے سائے میں 15 بلاک تک ماتم حسینؑ ہوا، الحاج اصطفیٰ نقوی اور حاجی جاوید حسین کا خطاب

نیویارک (خصوصی رپورٹ)جعفریہ ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ کے زیر اہتمام محرم الحرام کا 34واں سالانہ ماتمی جلوس بڑی عقیدت و احترام ، انتظام و انصرام، شان و شوکت،آب و تاب اور وجاہت کے ساتھ قلب نیویارک میںنکالا گیا۔مین ہیٹن کی سرزمین لبیک یا حسینؑ کے نعروں سے گونج اٹھی۔تقریبا چارہزار لوگ سیاہ لباس میں ملبوس ماتم حسین ؑکرتے ہوئے سرکار غازی ؑ کے علم کے سائے میںجلوس میں شامل ہوتے گئے۔شیعہ سنی اتحاد کا بہترین منظر دیکھا گیا۔نیاز حسینؑ اور سبیل غازی کا وافر انتظام تھا۔پندرہ بلاک عزادرانِ حسینؑ نے جوش و جذبہ سے انتھک نوحہ خوانی و سینہ زنی کی۔ بوڑھے ، بچے مرد و زن شریک ہوئے۔ اگرچہ کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر حکومتی ہدایات ایس او پیز اور حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔تاہم کرونا سے ڈرے بغیر عاشقان ِ حسین ؑسڑکوں پر نکل آئے۔راستہ بھر پولیس ہمراہ رہی۔آیت اللہ صابری افغانی،علامہ فاضل حسین موسوی، علامہ شیخ کاظم صادق کربلائی، مولانا ریحان نقوی بھی ساتھ رہے۔
واشنگٹن، ورجینیا، میری لینڈ ، پنسلوینیا، نیوجرسی ، نیویارک ، کنیکٹکٹ،البنی اور بفلو تک ماتمی انجمنیںشریک ہوئیں۔امام الخوئی اسلامک سنٹر، امام علی سنٹر، شاہ نجف امام بارگاہ، المہدی سنٹر، اہل بیت سنٹر، حسینی قلندی ماتمی دستہ،دستہ بلتستانیہ،انجمن غلامان مہدی، جعفریہ کونسل ،انجمن ذوالفقار حیدری،اور سادات محمدی پور مدینہ نے نوحہ خوانی و ماتم داری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
جلوس سے قبل مجلس امام حسین ؑکا انعقاد ہوا۔ایم سی کے فرائض حاجی جاوید حسین نے انجام دئے۔الحاج اصطفیٰ نقوی نے انگلش میںکشمیر اور فلسطین کی آزادی ، بیت المقدس کی یہود سے اور کعبہ کی سعود سے آزادی، یمن، افریقہ ، بحرین کے مظلوموںکی داد رسی کی اپیل کی۔حال ہی میں سعودی عرب میں ہیومین رائٹس کی تحریک چلانے والی شیعہ ایکٹویسٹ اسراءکی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔
مجلس سے خطاب کرتے ہوئے وکیل اہل بیت ؑڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی نے کہا عزادری کی برکت سے بنی امیہ، بنی عباس، بعث، داعش، القاعدہ، طالبان ، سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی، کرنل قذافی ، حسن البکر اور صدام ، شاہ ایران اور ضیاءالحق جیسے قصہ پارینہ بن گئے۔
عاشورا کا جلوس وقت کے یزیدیوںکو للکارنے کے لئے ایک بہترین ذریعہ ہے۔انتظامیہ نے فردا! فرداً شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔پاکستانی امریکن کرسچئین ایسوسی ایشن کے ولیم شہزاد اور جیمز سپرئین کی جانب سے عزداران میں ماسک تقسیم کئے گئے ۔

Jaloos Ashore e Muharram in New York

Related Articles

Back to top button