اوورسیز پاکستانیزپاکستان

نیویارک میں یوم عاشورہ کا جلوس، ہزاروں عزاداران کی شرکت، فضاءمسلسل لبیک یا حسین ؑ کے نعروں سے گونجتی رہی

جلوس پارک ایونیو سے ہوتا ہوا پاکستان قونصلیٹ کی عمارت تک گیا جہاں مجلس عزا منعقد ہوئی۔ جلوس کے دوران عزا داران نوحہ خوانی اور ماتم کرتے رہے

یوم عاشور کے جلوس میں مقبوضہ کشمیر، فلسطین اور یمن کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا،کربلا کا پیغام ہے کہ ہے کہ مظلوم کے ساتھ کھڑے ہو جاو اور ظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کرو ، ذاکرین کا خطاب

نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک سٹی میں بھی اس سال حسب روایت یوم عاشور کا مرکزی جلوس نکالا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عزا داران حسین نے شرکت کی۔ جلوس نیویارک سٹی کے مصروف ترین علاقے پارک ایونیو سے ہوتا ہوا پاکستان قونصلیٹ کی عمارت تک گیا جہاں مجلس عزا منعقد ہوئی۔ جلوس کے دوران عزا داران نوحہ خوانی اور ماتم کرتے رہے جبکہ فضاءمسلسل یا حسین ؑاور لبیک یا حسین ؑکے نعروں سے گونجتی رہی۔ جعفرئیہ ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ کے زیر اہتمام یوم عاشور کے جلوس میں مقبوضہ کشمیر، فلسطین اور یمن کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے ذاکر ین اور مقررین نے کہا کہ امام عالی مقام حضرت امام حسین ؑکو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ مظلوم کے ساتھ کھڑے ہو جاو اور ظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کرو

 

Jaloos Ashora New York,

Related Articles

Back to top button