پاکستانخبریں

جہانگیر ترین کی لندن سے پاکستان واپسی کا فیصلہ

تحریک انصاف (جہانگیر ترین گروپ ) کے سربراہ پاکستان پہنچنے کے بعد موجودہ سیاسی صورتحال میںگروپ کے کردار بارے اہم فیصلے کریں گے

لندن (اردونیوز یو ایس اے ) پاکستان تحریک انصاف (جہانگیر ترین گروپ ) کے سربراہ جہانگیر ترین نے ایک ہفتے میں لندن سے پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا ہے ۔ وہ لندن میں اپنے علاج کے سلسلے میں مقیم ہیں ۔ جہانگیر ترین ضمنی الیکشن اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے حالیہ الیکشن کے دوران تمام وقت خاموش رہے تاہم سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھے ہوئے تھے ۔

جہانگیر ترین گروپ کے ایک اہم قریبی ذریعہ کے مطابق جہانگیر ترین کے آئندہ ہفتے پاکستان واپسی کا امکان ہے ۔ پاکستان پہنچنے کے بعد وہ اپنے گرو پ کے سیاسی کردار کے بارے میں ساتھیوں سے اہم صلاح و مشورے اور فیصلے کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔۔۔۔آصف زرداری اگلا کارڈ کیا کھیلیں گے ؟

تازہ اور اہم تریں خبروں کے لئے اردو نیوز یو ایس اے پڑھتے رہیں ۔ Urdu News USA

Related Articles

Back to top button