پاکستان

پاکستان کی میزبانی میں اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا پر کانفرنس کا اعلان

Pakistan to host first ever international conference on Islamophobia in UN General Assembly

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 10مارچ کو اسلامو فوبیا پر کانفرنس ہو گی ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو صدارت کریں گے

لاہور (احسن شیخ سے ) اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلی بار 10مارچ کو جنرل اسمبلی میں پاکستان کی میزبانی میں ”اسلامو فوبیا“ پر عالمی کانفرنس منعقد ہو گی ۔ پاکستان چونکہ اسلامی ممالک کی تنظیم کا اس سال صدر بھی ہے ، لہٰذا او آئی سی کے صدر اور میزبان ملک کی حیثیت سے پاکستان ا س اہم ترین عالمی کانفرنس کی صدارت کرے گا۔ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی اور صدارت وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کریں گے جبکہ اس کانفرنس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر سمیت عالمی قائدین اور دنیا بھر کے اہم سفارتکار اور اہم عالمی شخصیات بھی بڑی تعداد میں شریک ہوں گی ۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ کانفرنس کی تیاریوں شروع کی جا چکی ہیں ۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلامو فوبیا پر قرارداد اتفاق رائے سے منظور کی گئی تھی ۔ اس قرارداد کی منظوری کا ایک سال مکمل ہونے کے بعد اب اقوام متحدہ میں تاریخ میں پہلی بار اسلامو فوبیا پر کانفرنس عالمی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے ۔
دس مارچ سے قبل 8مارچ کو اقوام متحدہ میں خواتین کی عالمی صورتحال پر منعقد ہونیوالی عالمی خواتین کانفرنس میں بھی پاکستان خصوصی شرکت کرے گا اور پاکستان میں خواتین کی ترقی اور کردار کے حوالے سے بھی ایک خصوصی کانفرنس منعقد کرے گا۔

Related Articles

Back to top button