اوورسیز پاکستانیز

نیوجرسی میں ملک ابراراور نیویارک میں اسحاق شگری کا انتقال

بتایا گیا ہے کہ کمیونٹی کے یہ دنوں ارکان کرونا وائرس انفیکشن کے مریض تھے جو کہ کچھ دن علیل اور زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہے جس کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک اور نیوجرسی کے دو اور ارکان 16اپریل کو انتقال کر گئے ۔ ملک ابرار احمد نیوجرسی میں جبکہ اسحاق شگری ، نیویارک میں انتقال کر گئے ۔بتایا گیا ہے کہ کمیونٹی کے یہ دنوں ارکان کرونا وائرس انفیکشن کے مریض تھے جو کہ کچھ دن علیل اور زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہے جس کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔
اسحاق شگری مرحوم جو کہ جمیکا ہسپتال میں داخل تھے ، کا تعلق پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان سے تھا۔مرحوم کی عمر 60سال سے زائد تھی ۔

Related Articles

Back to top button