بین الاقوامیپاکستان

الیکشن 2024، مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات

میاں فیاض، ڈاکٹر خالد لقمان اور بیگم شکیلہ چوہدری کی سینیٹر اسحاق ڈارسے اہم ملاقات ، انتخابی مہم میں اوورسیز لیگی ساتھیوں کو متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت

آٹھ فروری کے الیکشن میں اللہ تعالیٰ کے فضل اور عوام کی سپورٹ سے کامیابی حاصل کرکے میاں نواز شریف ، پاکستان کی ترقی کے سفر کو وہیں سے شروع کریں گے کہ جہاں سے اسے روکا گیا تھا،اسحاق ڈار

لاہور ( خصوصی رپورٹ) پاکستان میں آٹھ فروری کو ہونیوالے الیکشن کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے سینئر نائب صدر میاں فیاض نے لاہور میں موجود پارٹی کے سینئر ساتھی ڈاکٹر خالد لقمان ، بیگم شکیلہ لقمان ( سابقہ ایم این اے ) کے ہمراہ ، اہم ملاقات کی ہے ۔اوورسیز لیگی قائدن نے اسحاق ڈارے سے کہا کہ وہ پاکستان میں موجود اور پاکستان سے باہر دنیا کے مختلف ممالک میں موجود اوورسیز لیگی ساتھی، آٹھ فروری کے الیکشن کے حوالے سے پارٹی کی سپورٹ میں اپنا متحرک کردار ادا کررہے ہیں اور آٹھ فروری تک مسلسل ادا کرتے رہیں گے ۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے میاں فیاض، ڈاکٹر خالد لقمان اور بیگم شکیلہ چوہدری سے کہا کہ وہ اور پاکستان میں موجود دیگر تمام اوورسیز لیگی ساتھی ، پارٹی کی انتخابی مہم میں متحرک اور بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے لیگی ارکان کو انتخابہ مہم کے حوالے سے اہم ہدایات بھی دیں ۔

سینیٹر اسحاق ڈار کا لیگی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آٹھ فروری کے الیکشن میں اللہ تعالیٰ کے فضل اور عوام کی سپورٹ سے کامیابی حاصل کرکے میاں نواز شریف ، پاکستان کی ترقی کے سفر کو وہیں سے شروع کریں گے کہ جہاں سے اسے روکا گیا تھا۔

Senator Ishaq Dar, Mian Fayyaz, PMLN USA
Senator Ishaq Dar, Mian Fayyaz, PMLN USA

Ishaq Dar, PMLN USA, Elections 2024

 

 

Related Articles

Back to top button