اوورسیز پاکستانیز

پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرزکی نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارسے ملاقات کی

محب وطن پاکستانی امریکنز، سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر، پاک امریکہ تعلقات کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، اسحاق ڈار

نیویارک ( پ ر )پاکستان قونصلیٹ نیویارک میں پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرزعمران اگرہ اور انور واسطی نے نائب وزیر اعظم،وزیر خارجہ اسحاق ڈارسے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان شیخ، نیویارک کے قونصل جنرل عامر اتوزئی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں امریکہ میں بسنے والے ”پاکستانی امریکن ڈایا سپورا “ ، پاک امریکہ تعلقات سمیت اہم امور ، پاک امریکہ تعلقات کے مزید فروغ سمیت اہم امور پر بات چیت اور تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اجلاس میں پاکستان امریکن کاکس کے چیئرمین ٹام سوازی کے آئندہ دورہ پاکستان اور نمایاں ریپبلکن کانگریسی رہنماو¿ں کو اس عمل میں شامل کرنے پر بھی گفتگو کی گئی۔نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ محب وطن پاکستانی امریکنز، سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔اجلاس کے شرکاءنے امریکہ بھر میں” کمیونٹی انگیج منٹ “کے حوالے سے عامر اتوزئی اور سفیر رضوان شیخ کی کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔
واضح رہے کہ نائب وزیر اعظم اور وفاقی وزیر خارجہ پاکستانی اسحاق ڈار، اقوام متحدہ میں منعقد ہونیوالے اہم اجلاسوں میں شرکت کے لئے نیویارک آئے تھے ۔ وہ اپنا دورہ مکمل کرکے پاکستان واپس روانہ ہو گئے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button