پاکستان

کمیونٹی رہنما ارشاد ساہی کا کامیاب ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن

کامیاب آپریشن کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں ، کمیونٹی رہنما سرورچوہدری سمیت دوست احباب نے تیمارداری کی ہدری ارشاد ساہی نے ان تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے ان کی تیمار داری کی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا ئیں کیں

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی بروکلین (نیویارک) کے رہنما چوہدری ارشاد ساہی کا لانگ آئی لینڈ کے نارتھ شور جیوئش ہسپتال میں دل کا کامیاب آپریش ہو ا جس میں ان میں نیا ہارٹ ٹرانسپلانٹ کیا گیا ۔کامیاب سرجری کے بعد ارشاد ساہی صحت یاب ہو رہے ہیں ۔ وہ چند روز ہسپتال میںقیام کے بعد گھر منتقل ہو جائیں گے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔چوہدری ارشاد ساہی ایک عرصے سے علیل تھے ۔ اس دوان ان کے دل نے 80فیصد کام کرنا چھوڑ دیا جس کے بعد انہیں مائیمونڈیز ہسپتال بروکلین سے لانگ آئی لینڈ کے نارتھ شور ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے جسم میں نیا ہارٹ، ٹرانسپلانٹ کیا گیا اور اس سلسلے میں کی جانیوالی سرجری کامیاب رہی ۔
سرورچوہدری سمیت بڑی تعداد میں ارشاد ساہی کے دوست احباب نے ہسپتال جا کر ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں کامیا ب سرجری پر مبارکباد دی ۔ چوہدری ارشاد ساہی نے ان تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جنہوںنے ان کی تیمار داری کی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا ئیں کیں ۔

Related Articles

Back to top button