اوورسیز پاکستانیز
سید عرفان علی شاہ بخاری کی ہمشیرہ کا انتقال، علماءکرام اور کمیونٹی کا اظہار تعزیت
نیویارک (اردونیوز) مرکز علم و عرفان گلاب بانو اسلامک سنٹر بروکلین (نیویارک) کے خطیب و امام پیر سید عرفان علی شاہ بخاری (خلیفہ مجاز ددرگاہ خواجہ نظام الدین اولیاءؒ) کی ہمشیرہ پاکستان میںانتقال کر گئیں ۔پاکستانی امریکن کمیونٹی کے علماءکرام ، ثناءخوانان و کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات نے پیر سید عرفان علی شاہ بخاری سے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔