ڈیوڈ وال کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی ، پاکستانی کمیونٹی کی مبارکباد
راجہ آزاد گل ، عزیز بٹ ، راجہ نزاکت علی اور راجہ امتیاز سمیت کمیونٹی کی مقامی شخصیات نے 70پریسنٹ کے کمانڈنگ آفیسر کو پولیس جا کر مبارکباد دی
ڈپٹی چیف چارلس شول سمیت دیگر سینئر پولیس آفیسرز ، پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز کی خصوصی شرکت، ڈیوڈ والز کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا
نیویارک (اردونیوز ) نیویارک میں پاکستانی علاقے کے سب سے بڑے گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین کے 70پریسنٹ کے کمانڈنگ آفیسر ڈیوڈ وال کی ڈپٹی انسپکٹرسے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کی خوشی میں کمیونٹی کی اہم شخصیات نے انسپکٹرڈیوڈ وال کو مبارکباد دی ۔ اس سلسلے میں کمیونٹی کی اہم شخصیات راجہ آزاد گل ، عزیز بٹ ، راجہ نزاکت علی اور راجہ امتیاز خصوصی طور پر وقت لے کر 70پریسنٹ گئے ۔ اس موقع پر پریسنٹ میں ایک مختصر لیکن پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں راجہ آزاد گل ، عزیز بٹ ، راجہ نزاکت علی اور راجہ امتیازنے پوری پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے انسپکٹر ڈیوڈ وال کو پھول پیش کئے ، انہیں ترقی پر مبارکباد دی اور ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میںخراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر انسپکٹرڈیوڈ وال کی تقری کی خوشی میں کیک بھی کاٹے گئے ۔
تقریب میں نیویارک پولیس بروکلین ساو¿تھ کے ڈپٹی چیف چارلس شول ، مسلم آفیسرز سوسائٹی (نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ ) کے پریذیڈنٹ کیپٹن عدیل رانا ،62پریسنٹ کے کیپٹن انتھونی ، ڈیٹیکٹو روحیل خالد اور لیفٹنٹ ابرارفضلسمیت سینئر پولیس آفیسرز اور پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز نے بھی شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کے دوران ڈیوڈ وال نے راجہ آزاد گل ، عزیز بٹ ، راجہ نزاکت علی اور راجہ امتیاز نے تمام شرکاءکا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 70پریسنٹ کے تمام ارکان پاکستانی سمیت تمام کمیونٹیز کو ہر ممکن خدمات کی فراہمی میں اپنے فرائض منصبی ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں ان تمام کمیونٹی قائدین کا مشکور ہوں کہ جو میری خوشی میں شریک ہوئے ۔
راجہ آزاد گل ، عزیز بٹ نے کہا کہ انسپکٹرڈیوڈ وال کا شمار نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے بہترین اور پروفیشل آفیسرز میں ہوتا ہے جنہوں نے ہمیشہ اپنے فرائض منصبی بطریق احسن ادا کئے ہیں ۔ہم ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیںاور ان کی کامیابی اور ترقی کے لئے ہمیشہ دعا گو رہیں گے ۔
ڈپٹی چیف شول سمیت دیگر پولیس آفیسرز نے انسپکٹرڈیوڈ وال کو ترقی پر مبارکباد دی اور کہا کہ پولیس اور کمیونٹی کے تعلقات کے فروغ کے ذریعے کمیونٹی کےلئے ہر ممکن خدمات کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو بھی سراہا۔
Brooklyn’s Pakistani community congratulates Inspector David A. Wall on his promotion to the rank of Inspector
https://www.facebook.com/nycoolman123/videos/3269478386464008/?epa=SEARCH_BOX