امریکہ میں پھر فائرنگ، انڈیانا فائرنگ میں تین افراد ہلاک
فائرنگ کا واقعہ انڈیانا کے گرین وڈ پارک مال میں پیش آیا، امریکی شہری مسلسل گن وائلنس سے مزید پریشان
انڈیانا(اردو نیوز ) امریکہ میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں تین شہری ہلاک ہو گئے ہیں ۔فائرنگ کا یہ واقعہ انڈیانا کے گرین وڈ پارک مال میں پیش آیا۔رپورٹس ک مطابق مال میں فائرنگ کا واقعہ شام کو پیش آیا ۔ حملہ آور کو ایک شہری جس کے پاس لیگل اسلحہ موجود تھا، نے فائرنگ شروع کرتے ہی ، حملہ آور کو روک دیا ۔ حملہ آور، اکیلا تھا اور اس کی عمر بائیس سال ہے ۔
امریکی ایوان کی عدلیہ کمیٹی اس ہفتے مجوزہ قانون سازی کرے گی جو ہتھیاروں پر پابندی لگائے گی، تاہم اس قانون کے سینیٹ سے منظور ہونے کی توقع نہیں ہے۔
رواں ماہ کے اوائل میں امریکا کے یومِ آزادی کے موقع پر فائرنگ کے مختلف واقعات میں 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
اس سے قبل امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں ایک 18 سالہ بندوق بردار نے کلاس رومز میں جاکر فائرنگ کر دی تھی، جس کے نتیجے میں کم از کم 19 بچے ہلاک ہوگئے تھے۔
https://youtu.be/IkfSgjT5lVA
Indiana, Gun Violence in USA,