پاکستانبین الاقوامی

بھارت پاکستان حالات میں شدید تناؤ، ویزے اور معاہدے منسوخ، ہائی الرٹ

India-Pakistan Tensions Escalate: Visas and Agreements Cancelled, High Alert Issued

پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات ایک بار پھر شدید کشیدگی کا شکار ہو گئے ہیں، جس کی وجہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والا افسوسناک واقعہ ہے، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں 26 سیاح ہلاک ہوئے
بھارت کا تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ ،ملک چھوڑنے کا حکم ، سندھ طاس معاہدہ بھی معطل کرنے کا اعلان، پاکستان نے پہلگام واقعے پر افسوس، مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت ، بھارت پربے جا الزام تراشیوں سے اجتناب کرنے پر زور
وزیر دفاع خواجہ آصف کے بھارت پر دہشتگردوں کو پناہ دینے اور بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی معاونت کے الزامات ، “کلبھوشن یادیو ہو یا جعفر ایکسپریس کا واقعہ، میں بھارت کا ہاتھ ہے، پاکستانی وزیر دفاع کا بھارتی الزامات پر شدید ردعمل
واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب نائب امریکی صدر جے ڈی وینس بھارت کے دورے پر تھے،دفاعی تجزیہ کاروں نے پہلگام حملے کو بھارت کا ممکنہ فالس فلیگ آپریشن قرار دیا ہے، حملہ بھارت کے زیر تسلط علاقے کے اندر 400 کلومیٹر دور پیش آیا

اسلام آباد، نیودہلی ( نیوز ڈیسک ) پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات ایک بار پھر شدید کشیدگی کا شکار ہو گئے ہیں، جس کی وجہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والا افسوسناک واقعہ ہے، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں 26 سیاح ہلاک ہوئے۔ اس واقعے کے بعد بھارت نے تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کرتے ہوئے 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔پاکستان میں شہباز شریف اور انڈیا میں نریندر مودی کی حکومت کی جانب سے ملک کی قومی سلامتی کمیٹیوں سمیت اہم اداروں کے اجلاس منعقد کئے جا رہے ہیں جس میں صورتحال کا جائزہ لے کر آئندہ حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے ۔
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں قومی سلامتی کمیٹی سمیت اہم اجلاس میں ہونیوالے فیصلوں کی روشنی میں بھارت کے اقدامات کا خاطر خواہ جواب دینے پر غور کیا گیا ہے اور کیا جا رہاہے ۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے پر بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات عائد کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک پاکستان ہے، جو دہائیوں سے اس عفریت کا مقابلہ کر رہا ہے۔ “جو ملک خود دہشتگردی کا شکار ہو، وہ اسے کیسے فروغ دے سکتا ہے؟” انہوں نے سوال اٹھایا۔خواجہ آصف نے کہا کہ اگر پاکستان پر کسی قسم کے حملے کی کوشش کی گئی تو “یاد رہے کہ 2019 میں ہم نے ابھی نندن کو چائے پلا کر واپس بھیجا تھا، اب کی بار بسکٹ بھی کھلائیں گے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت پر دہشتگردوں کو پناہ دینے اور بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی معاونت کے الزامات بھی عائد کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ “کلبھوشن یادیو ہو یا جعفر ایکسپریس کا واقعہ، سب میں بھارت کا ہاتھ ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں بھارتی قونصل خانے پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی کرتے رہے ہیں اور اس حوالے سے کئی ثبوت موجود ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف دنیا کے ساتھ کھڑا ہے اور اس معاملے پر کسی قسم کا ابہام نہیں ہونا چاہیے۔ “ہم بھارت کو ہر سطح پر مو¿ثر جواب دینے کی پوزیشن میں ہیں۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق، اٹاری واہگہ بارڈر بند کر دی گئی ہے، اور پاکستانی شہریوں کو ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سارک ویزے بھی معطل کر دیے گئے ہیں۔دوسری جانب بھارت نے سندھ طاس معاہدہ بھی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دفاعی تجزیہ کاروں نے پہلگام حملے کو بھارت کا ممکنہ فالس فلیگ آپریشن قرار دیا ہے۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ احمد سعید منہاس نے کہا کہ بھارتی میڈیا بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات دھر رہا ہے، جبکہ حملہ بھارت کے زیر تسلط علاقے کے اندر 400 کلومیٹر دور پیش آیا۔
دفتر خارجہ پاکستان نے پہلگام واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب نائب امریکی صدر جے ڈی وینس بھارت کے دورے پر تھے۔ امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر واقعے کی مذمت کرتے ہوئے بھارت سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

India-Pakistan Tensions Escalate: Visas and Agreements Cancelled, High Alert Issued –

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button