پاکستانامیگریشن نیوز

عمران ریاض خان کے پاکستان چھوڑنے کے بارے میں متضاد اطلاعات !

Conflicting Reports Emerge About Imran Riaz Khan Leaving Pakistan(CCRB)

نیویارک ( اردو نیوز) پاکستان کے سینئر صحافی اور ممتاز یو ٹیوبر عمران ریاض خان کے پاکستان چھوڑنے کے بارے میں متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ ایک اطلاع کے مطابق عمران ریاض خان ، پاکستان سے نکل کر کسی اور ملک میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں تاہم ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ عمران ریاض خان جو کہ گذشتہ چھ ماہ سے خیبر پختونخوا میں تھے، وہ اُس مقام سے کسی اور مقام پر منتقل ہو گئے ہیں کہ جہاں پر چھ ماہ سے مقیم تھے ۔
عمران ریاض خان نے بھی اپنے سوشل میڈیا پر اپنے کسی بیرون ملک جانے کے بارے میں کوئی اپ ڈیٹ نہیں کیا۔ انہوں نے پاکستان چھوڑنے کے اطلاعات کے بعد ایک ایکس اکاونٹ پر ایک پوسٹ میں بلاول بھٹو زرداری کے ایک بیان پر تنقید کی ہے ۔
ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ عمران ریاض خان کہ اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس سے بڑی تعداد میں پیسہ بنا رہے ہیں، نے اپنے اکاونٹس بھی بیرون ملک منتقل کر دئیے ہیں اور اب انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے حاصل ہونے والی آمدن ، ان کے بیرون ملک اکاونٹ میں ملتی ہے ۔

Conflicting Reports Emerge About Imran Riaz Khan Leaving Pakistan(CCRB)

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button