پاکستان

ایک رہنے والا ہے اور ایک جانیوالے ہے

سب سے بڑا اور سب سے اہم سوال یہ پوچھا جا رہا ہے کہ آیا عمران خان، تحریک عدم اعتماد میں بچ جائیں گے یا ان کے گھر جانے کا وقت آن پہنچا ہے

نیویارک (اردونیوز ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ تحریک عدم اعتماد کے بعد پاکستان کی سیاسی صورتحال انتہائی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے ۔ سب سے بڑا اور سب سے اہم سوال یہ پوچھا جا رہا ہے کہ آیا عمران خان، تحریک عدم اعتماد میں بچ جائیں گے یا ان کے گھر جانے کا وقت آن پہنچا ہے ۔

پاکستان کے اہم سیاسی تجزئیہ کاروں اور سیاسی پنڈتوں کی اپنی اپنی آراءہے۔ پاکستان کے انتہائی باخبر اور اہم صحافیوں کی جانب سے بھی مختلف تجزئیہ او ر دعوے کئے جا رہے ہیں ۔

پاکستان کے اہم تجزئیہ کار و صحافی چوہدری غلام حسین کا شمار ، پاکستان کے ان صحافیوں میں ہوتا ہے کہ جنہیں ایسٹبلشمنٹ کے انتہائی قریب سمجھا جاتا ہے او ر چوہدری غلام حسین کا کہناہے کہ موجودہ سیاسی بحران میں ایک رہنے والا ہے اور ایک جانے والا ہے ۔

معروف اینکر پرسن آفتاب اقبال کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے چوہدری غلا م حسین کا دعویٰ تھا کہ عمران خان ، موجودہ بحران سے نکل آئیں گے اور ان کی حکومت بچ جائے گی تاہم انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا نام لئے بغیر کہا کہ چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں میں ایک بڑا استعفیٰ آنیوالا ہے

۔چوہدری غلام حسین نے آفتاب اقبال کو معنی خیز انداز میں کہا کہ موجودہ بحران کا ذمہ دار آپ کا علاقہ ہے واضح رہے کہ آفتاب اقبال کا تعلق اوکاڑہ شہر سے ہے۔ چوہدری غلام حسین کی علاقے والی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ آپ کی جس علاقے سے مراد ہے ، وہ اوکاڑہ نہیں بلکہ اس کے قریب پاک پتن ہے ۔واضح رہے کہ پاک پتن سے ایک اہم غیر سیاسی شخصیت کا تعلق ہے جو کہ وزیر اعظم کے انتہائی قریب ہیں ۔
چوہدری غلام حسین نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آرمی چیف جنرل باجوہ نے بنی گالا میں وزیر اعظم عمران خان سے اہم ملاقات کی ہے ۔

دیکھیں چوہدری غلام حسین کی آفتاب اقبال کے پروگرام میں تہلکہ خیز بات چیت ۔ وقت ثابت کرے گا کہ ان کے دعوے کتنے درست ہیں

https://youtu.be/cXk9m9KZqxQ

 

دریں اثناءایک اور سینئر صحافی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے منحرف ارکان قومی اسمبلی ، عدم اعتماد میں مخالف ووٹ ڈالنے کی بجائے اگر مستعفی ہو جاتے ہیں تو پی ٹی آئی کی حکومت کے لئے ایوان میں اکثریت کا 172کا جادوائی نمبر ثابت کرنا نا ممکن ہو جائے گا

دیکھیں نجم سیٹھی کا تجزئیہ

 

Related Articles

Back to top button