" "
اوورسیز پاکستانیزپاکستان

عمران خان کا دوہ امریکہ، تحریک انصاف یو ایس اے کی استقبال کی تیاریاں

تحریک انصاف نیویارک کے رہنما پرویز ریاض امراءکے زیر اہتمام پارٹی کا خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں تحریک انصاف کے آفس آف انٹرنیشنل چیپٹرز کے سیکرٹری عبداللہ ریاڑ نے خصوصی شرکت کی

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے عمران خان کے بطور وزیر اعظم امریکہ کے پہلے دورہ کی آمد کے موقع پر پرتپاک استقبال کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔اس سلسلے میں تحریک انصاف نیویارک کے رہنما پرویز ریاض امراءکے زیر اہتمام پارٹی کا خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں تحریک انصاف کے آفس آف انٹرنیشنل چیپٹرز کے سیکرٹری عبداللہ ریاڑ نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں تحریک انصاف یو ایس اے کے تمام مقامی قائدین اکرم مرزا ، شیخ ذاکر الٰہی ،خاور بیگ، ندیم یوسف، امجد نواز، پرویز ریاض،چوہدری ظہور اختر، عمران اگرہ ،فیصل ارشاد، ضمیر احمد چوہدری ، خاور بیگ، نوید وڑائچ،شاہد رانجھا، محمد اکرم ، سلیم احمد ملک ، زمان آفریدی، وسیم سید، ظفر چیمہ ، وحید سلطان ، تجمل ، سردارامتیاز خان ، سیم خان ، ضمیر خان ، عون، نقوی ، رضا دستگیر، علی شاہ باری ، مدیحہ ، نایاب، زرمینہ گیلانی ،فرحت گیلانی ،عبدالمالک،ارشد خان،عامرآفریدی ، عمر فاروق، ظہیر احمد مہر، سہیل شیخ ،عائشہ سرفراز، ڈاکٹرجمشید، خورشید احمد بھلی،سلطان خان ، حسن خان ، فائق صدیقی ، آصف بیگ، ظفر چیمہ ، ڈاکٹرامتیاز، راجہ عدنان ، چوہدری قیوم ،ندیم ،علی اکبر مرزا،امجد حسین اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
تحریک انصاف کی جانب سے عبداللہ ریاڑ کی قیادت میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ واشنگٹن کے موقع پرکمیونٹی سے ان کی ملاقات اور گرینڈ استقبالیہ سے خطاب سمیت کمیونٹی کے دیگر اہم امور سے متعلق کوارڈی نیشن کرے گی ۔اس سلسلے میں عبداللہ ریاڑ نے امریکہ کے مختلف اہم شہروں کا دورہ شروع کر دیا ہے ۔
واضح رہے کہ عمران خان وزیر اعظم بننے کے بعد 20جولائی کو سرکاری دورہ پر واشنگٹن پہنچ رہے ہیں جہاں وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت اہم امریکی حکام اور عالمی مالیاتی اداروں ،قانون سازوں و پالیسی سازوں سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان 21جولائی کوپاکستانی کمیونٹی کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے جس کے انتظامات کا امریکہ کے دورے پر موجود وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری بھی جائزہ لے رہے ہیں ۔
تحریک انصاف یو ایس اے کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی سے کہا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے دوران پاک امریکہ تعلقات کے سلسلے میں کمیونٹی اپنا اپنا کرداراور اثرو روسوخ کو استعمال کرے ۔

Imran Khan USA visit, PTI USA

Related Articles

Back to top button