بے نامی اکاؤنٹس اور جائیدادیں ظاہر کردیں، اداروں کے پاس تفصیل موجود ہے، عمران خان
جب تک ہم ٹیکس نہیں دینگے ہمارا ملک اوپر نہیں اٹھ سکے گا,وزیر اعظم عمران خان
اسلام آباد(اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم سے فائدہ اٹھا کر ملک کو پاؤں پر کھڑا کرنے ، لوگوں کو غربت سے نکالنے اور اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے میں مدد دیں‘ جب تک ہم ٹیکس نہیں دینگے ہمارا ملک اوپر نہیں اٹھ سکے گا‘بے نامی اثاثے، بینک اکاؤنٹس اور باہر پڑا پیسہ ظاہر کرنے کا 30 جون تک وقت ہے، اس کے بعد موقع نہیں ملے گا، پاکستانیوں کی بیرون ملک جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کی معلومات کے معاہدےہو چکے ہیں‘اداروں کے پاس وہ معلومات اور تفصیل موجود ہیں جو پہلے کسی حکومت کے پاس نہیں تھیں۔ عظیم قوم بننے کیلئے ہمیں اپنے آپ کو تبدیل کرنا ہوگا۔ پیر کو سرکاری ٹی وی اور ریڈیو پر قوم کے نام اہم پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پچھلے دس سال میں پاکستان کا قرضہ 6 ہزار ارب روپے سے بڑھ کر 30 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا اس کا عوام کو یہ نقصان ہوا ہے کہ ہم سالانہ چار ہزار ارب روپے جو ٹیکس جمع کرتے ہیں اس میں سے آدھا یعنی دو ہزار ارب روپے