اسلام آباد (اردونیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کا شہباز گل کے بعد اگلا ہدف میں ہوں ، اپنے نشریاتی خطاب میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کی حکومت ختم کرنے کے بعد اب سر توڑ کوشش کی جا رہی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو بھی ختم کر دیا جائے ، ایسا ممکن نہیں ہے ۔ عمران خان نے مزید کہا کہ میری کردار کشی کی مہم لانچ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کہ ایک سازش کی پلاننگ کا تسلسل ہے جو کہ کبھی کامیاب نہیں ہو گی ۔
عمران خان نے کہا کہشہباز گل جیسی کاروائی نواز شریف، آصف زرداری ، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کے خلاف بھی کریں۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ، پاک فوج کی سب سے بڑی حمایتی ہے ۔ پروپیگنڈہ سے عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔
عمران خان کا مزید کیا کہنا تھا ، آئیے ان کا مکمل خطاب دیکھتے ہیں
اردو نیوز یو ایس اے
Imran Khan, Shahbaz Gill, PTI, Nawaz Sharif, Asif Zardari , Maryam Nawaz, Molana Fazal ur Rahman