پاکستان

امریکہ یا مغرب کا مخالف نہیں ، بعض پالیسیوں سے اتفاق نہیں، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے اوورسیز کنونشن سے خطاب کے دوران اپنی حکومت کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے اہم وضاحتیں کر دیں ، اوورسیز کمیونٹی کو بڑی یقین دہانیوں

اسلام آباد (اردونیوز ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ یا مغرب حتیٰ کہ انڈیا اور اس کے عوام کے خلاف نہیں تاہم ان ممالک کی بعض پالیسیوں سے اتفاق نہیں کرتے ۔ اسلا م آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے اوورسیز کنونشن سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ امریکہ ان ممالک کی عزت کرتا ہے کہ جو اپنے پاو¿ں پر کھڑے ہوتے ہیں ۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میرے برعکس ماضی کے حکمران آصف زرداری اور نواز شریف ، اپنی لوٹی ہوئی دولت کے ڈر سے ، پاکستان کے قومی معاملات پر بڑی ملکوں کے سامنے کھڑے نہیں ہوتے تھے یہی وجہ ہے کہ ان کے ادوار میں سینکڑوں ڈرون حملے ہوئے ۔

عمران خان کا اوورسیز کنونشن سے خطاب کی ویڈیو دیکھیں

اوورسیز کنونشن میں امریکہ ، کینیڈا، برطانیہ سمیت دنیا بھر سے پاکستان تحریک انصاف کے سینکڑوں عہدیداران اور ارکان اس کنونشن میں شریک ہوئے ۔ کنونشن تین روز تک جاری رہاجس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت وفاقی وزراءاور اہم شخصیات نے خطابات کئے ۔

Related Articles

Back to top button