" "
پاکستان

”اتحادی منالو ، حکومت بچالو“ پالیسی پر عمل شروع

وزیر اعظم عمر ان خان کی جانب سے حکومت کی اتحادی جماعتوں کے تحفظات اور شکایات کے ازالے کے لئے نہ صرف اقدام کئے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں باقاعدہ کمیٹیاں بھی بنا دی گئی ہیں

اسلام آباد (اردو نیوز ) وزیر اعظم عمر ان خان کی جانب سے ”اتحادی منالو ، حکومت بچالو“ پالیسی پر عمل شروع کر دیا گیا ہے جس کے تحت تحریک انصاف کی حکومت کی اتحادی جماعتوں کے تحفظات اور شکایات کے ازالے کے لئے نہ صرف اقدام کئے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں باقاعدہ کمیٹیاں بھی بنا دی گئی ہیں ۔
وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں وزیر اعظم ہاوس میں اہم اجلاس ہوا جس میں میں پی ٹی آئی کی اپنے اتحادیوں کے ساتھ شمولیت کے عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے محسوس کیا کہ اس عمل کو مضبوط اور باضابطہ بنانے کی ضرورت ہے تاکہ حکومت تشکیل دینے والے تمام اتحادیوں کے مابین مواصلات میں کوئی فرق نہ رہے۔ اس کو یقینی بنانے کے لئے ، انہوں نے وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی متعدد کمیٹیاں تشکیل دینے کا حکم دیا۔ کمیٹیاں یہ ہیں:

ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے ساتھ رابطہ کی کمیٹی کے کنوینئر اسد عمر ہونگے جبکہ کمیٹی میں گورنر عمران اسماعیل ، فردوس شمیم نقوی اور حلیم عادل شیخ شامل ہونگے ۔
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ساتھ رابطے کی کمیٹی کے کنوینئر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ہونگے جس میں وزیر اعلیٰ سردارعثمان بزدار اور وفاقی وزیر شفقت محمو د شامل ہونگے ۔ اسی طرح بی اے پی ، بی این پی ، جے ڈبلیو پی کے ساتھ رابطے کی کمیٹی کے کنوینئر پرویز خٹک ہونگے جس میں ڈپٹی سپیکر قاسم سوری اور میر خان محمد جمالی شامل ہونگے۔

PRIME MINISTER FORMS COMMITTEES TO KEEP A LIAISON WITH ALLIED PARTIES.
To discuss the issues raised by parties allied to the government, a meeting was held today under the chairmanship of the Prime Minister in the PM office. In particular, the meeting discussed in detail the process of PTI’s engagement with its allies. Prime Minister felt that this process needed to be strengthened and formalized so that there were no gaps in communication between all the allies forming the government. To ensure this, He ordered the formation of a number of PTI committees under the Chairmanship of Defence Minister Mr.Pervaiz Khattak. The committees are:
LIAISON WITH MQM and GDA
1. Asad Umar​​​​​,​ Convener
2. Imran Ismail
3. Firdous Shamim Naqvi
4. Haleem Adil Sheikh
LIAISON WITH PML (Q)
1. Ch. Mohammad Sarwar, ​​​​Convener
2. Sardar Usman Buzdar
3. Shafqat Mahmood
LIAISON WITH BAP, BNP, JWP
1. Pervaiz Khattak, ​​​​​Convener
2. Qasim Suri
3. Mir Khan Muhammad Jamali

Related Articles

Back to top button