اوورسیز پاکستانیز

الیکشن کا نتیجہ پارٹی کارکنوں کے ہاتھ میں ہے ، عمران خان کااختر علی کے زیر اہتمام شکاگو میں پارٹی اجتماع سے بذریعہ سکائپ خطاب

اختر علی اور ڈاکٹر مرتضیٰ ارائیں کی قیادت میں تحریک انصاف شکاگو کا عمران خان کو ایک لاکھ ڈالرز پارٹی فنڈز دینے کا اعلان

عمران خان گیارہ جولائی کو اختر علی کی دعوت پر صادق آباد (پاکستان )میں عمران خان پریس کلب میں پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز، مقامی قائدین، سپورٹرز اور ساتھیوں سے ملاقات کریں گے
الیکشن میں امیدوار کی بجائے تحریک انصاف کو اور انتخابی نشان بلے کو پیش نظر رکھ کر اپنا ووٹ ڈالیں ، پاکستان کے موجودہ فرسودہ سٹیٹس کو ، کے نظام کو توڑ کر یہ نیا پاکستان بنانے کا سنہری موقع ہے ۔عمران خان
پاکستان میں 26جولائی کو تبدیلی اور نئے پاکستان کا سورج طلوع ہوگا، پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران کا بذریعہ سکائپ اختر علی کے زیر اہتمام شکاگو میں پارٹی ساتھیوں سے خطاب

 

شکاگو (رپورٹ و تصاویر ،ندیم اعجاز ملک ) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے پارٹی کے سپورٹرز اور ووٹرز رپر زور دیا ہے کہ وہ 25جولائی کو ہونیوالے الیکشن میں امیدوار کی بجائے تحریک انصاف کو اورپارٹی کے انتخابی نشان بلے کو پیش نظر رکھ کر اپنا ووٹ ڈالیں ۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے موجودہ فرسودہ سٹیٹس کو ، کے نظام کو توڑ کر یہ نیا پاکستان بنانے کا سنہری موقع ہے ۔ اللہ تعالیٰ اوررسول کریم ﷺ کے فضل و کرم کے بعد الیکشن کا نتیجہ پارٹی کارکنان کے ہاتھ میں ہے ۔ان ملے جلے خیالات کا اظہار انہوں نے شکاگو میں مقیم اپنے دیرنہ دوست و سپورٹر اختر علی کی جانب سے منعقدہ پارٹی ساتھیوں کے ایک اجتماع سے بذریعہ سکائپ خطاب کے دوران کیا۔

Akhtar Ali, PTI Chicago
اختر علی بذریعہ سکائپ عمران خان سےبات کررہے ہیں (فوٹو : ندیم اعجاز)

اختر علی کی رہائشگاہ پر منعقدہ اس جلاس میں ڈاکٹر مرتضیٰ ارائیں اور ڈاکٹر آفتاب خان سمیت پارٹی کے اہم ساتھی اور کمیونٹی کی اہم شخصیات و ارکان موجود تھے ۔آدھ گھنٹے سے زائد پارٹی ساتھیوں سے گفتگو اور خطاب کے دوران عمران خان نے پارٹی ساتھیوں پر سب سے زیادہ زور الیکشن سے قبل پارٹی کو زیادہ سے زیادہ فنڈز دینے پر دیا ۔عمرا ن خان کی خصوصی اپیل پر اختر علی اور ڈاکٹر مرتضیٰ ارائیں کی جانب سے پارٹی کو ایک لاکھ ڈالرز فنڈز دینے کا اعلان کیا گیا جس پر عمران خان نے ان کا شکرئیہ اداکیا ۔
عمران خا ن نے کہا کہ میاں نواز شریف اور آصف زرداری کے پاس لوٹ مار کا بے شمار پیسہ ہے ۔ وہ میرے اور تحریک انصاف کے خلاف الیکشن میں دو ارب سے زائد کا پیسہ خرچ کررہے ہیں جس میں سے زیادہ تر پیسہ صرف اور صرف ڈس انفارمیشن اور جھوٹے پروپیگنڈے پر خرچ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہمیں ہر محاذ پر لڑنا ہے ، تین ہفتوں کا کھیل ہے ، ہدف صرف اور صرف کامیابی ہے ۔یہ آخری اور سنہری موقع ہے ۔لہٰذا میں امریکہ سمیت دنیا بھر میں بسنے والے پارٹی ساتھیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ الیکشن سے قبل پارٹی کو زیادہ سے زیادہ فنڈز بھیجیں تاکہ ہم سٹیٹس کوتوڑ کو نیا پاکستان بنانے کا اپنا مشن مکمل کریں ۔
PTI Chicago, Imran Khan, Akhtar Aliعمران خان نے کہا کہ پارٹی ٹکٹس کے حوالے سے مجھے تمام رپورٹس ملتی رہتی ہیں ۔ ٹکٹ اب تقسیم ہو گئے ہیں ، انشاءاللہ وقت آنے پر ہر ایک کی شکایت کا تحریک انصاف مداوا کرے گی ۔ اب وقت کم ہے ، میں تمام سپورٹرز اور ووٹرز سے کہوں گا کہ وہ 25جولائی کو صرف اور صرف تحریک انصاف اور بلے کے انتخابی نشان کو سامنے رکھتے ہوئے تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا اپنا حتمی فرض ادا کردیں ۔ میرا ان سے وعدہ ہے کہ پاکستان میں 26جولائی کو تبدیلی اور نئے پاکستان کا سورج طلوع ہوگا۔
اختر علی نے عمران خان کو بتایا کہ وہ اور ان کے ساتھی پارٹی کا الیکشن کے لئے ایک لاکھ ڈالرز کے فنڈز بھیجیں گے ۔ اس سلسلے میں 55ہزار ڈالرز جمع بھی کر لئے گئے ہیں جبکہ باقی ماندہ فنڈز کا وعدہ کرلیا گیا ہے جو کہ جلد وصول کرکے پارٹی کو بھجوا دئیے جائیں گے ۔اختر علی نے کہا کہ عمران خان نے میرا بے لوث رشتہ اور تعلق ہے جسے میں ہمیشہ نبھاتا رہونگا۔اختر علی نے عمران خان کو ٹکٹوں کی تقسیم ، حلقہ کی سیاست سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی بریفنگ بھی دی جو کہ انہوںنے غور سے سنی ۔اختر علی نے عمران خان کو گیارہ جولائی کو صادق آباد میں قائم عمران خان پریس کلب کے دورے اور اس دورے کے دوران پارٹی کے سینئر مقامی قائدین اور ساتھیوں سے ملاقات اور خطاب کی دعوت بھی دی جو کہ انہوں نے قبول کر لی اور کہا کہ وہ انشاءاللہ گیارہ جولائی کو اختر علی کی دعوت پر صادق آباد کا دورہ کریں گے

Dr Murtaza Arain, PTI Chicago
شکاگو: ڈاکٹر مرتضیٰ ارائیں (فوٹو : ندیم اعجاز)

دریں اثناءڈاکٹر مرتضیٰ ارائیں نے عمران خان سے کہا کہ شکاگو سے پارٹی کو انشاءاللہ وعدے کے مطابق ایک لاکھ ڈالرز کے فنڈز بھیجیں جائیں گے ۔ انہوں نے عمران خان کو بتایا کہ امریکہ میں مقیم پانچ سو سے زائد ڈالرز سے ان کی بات ہوئی ہے جو کہ عمران خان کو اور تحریک انصاف کو سپورٹ کریں گے ۔
عمران خان نے کہا کہ ہم نے الیکشن مہم شروع کر دی ہے ۔ بنوں میں سخت گرمی کے باوجود کامیاب ترین جلسہ تحریک انصاف کی بے پناہ مقبولیت کی دلیل ہے ، اس مقبولیت کو 25جولائی کو الیکشن کامیابی میں تبدیل کرکے نیا پاکستان بنانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے ۔یہی ایک موقع ہے کہ پاکستان کو چوروں اور لٹیروں سے نجات دلا دی جائے اور ایک نیا پاکستان بنایا جائے ۔انشاءاللہ یہ کام تحریک انصاف کرے گی ۔عمران خان نے مزید کہا کہ نواز شریف نااہل ہیں، آصف زرداری کو لوگ ڈاکو سمجھتے ہیں ۔صرف اور صرف تحریک انصاف کی عوام کی امید اور یقین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں بسنے والے پاکستانی جمہوری اقدار کو سب سے بہتر سمجھتے ہیں ۔ اس لئے وہ کلیدی کردار ادا کریں ۔
استقبالیہ سے تحریک انصاف امریکہ کے رہنما ڈاکٹر رزاق نے بھی بذریعہ سکائپ خطاب کیا ۔اختر علی کی رہائشگاہ پر منعقدہ تقریب میں رضوان حمد اور سلیم مکھی سمیت کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات اور تحریک انصاف کے ساتھیوں نے بھی شرکت کی ۔
اختر علی نے کہا کہ ہمارے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ عمران خان نے الیکشن جیسے اہم موقع پر ہمارے لئے وقت نکالا ۔ انہوں نے شرکاءکا شکرئیہ ادا کیا اور سب سے اپیل کی کہ وہ 25جولائی کو ہونیوالے الیکشن تک اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں ۔

Imran Khan is addressing PTI Chicago Meeting
پاکستان تحریک انصاف الے نائے(یو ایس اے ) کے رہنما اختر علی کی رہائشگاہ پر عمران خان کے بذریعہ سکائپ خطاب کے موقع پراہم شرکاءکا گروپ فوٹو (فوٹو : ندیم اعجاز)

Video: Imran Khan addresses via Skype, Akhtar Ali’s PTI event in Chicago

Related Articles

Back to top button