پاکستانخبریں

عمران خان اپریل میں ہی رہا ہونگے، بیرسٹر گوہرخان

Imran Khan will be released in April, Claims Chairman PTI Gohar Khan

عمران خان کی رہائی کسی ڈیل کی صورت میں نہیں ہورہی، ہماری عدلیہ سے امید ہے ،بانی پی ٹی آئی اپریل کے مہینے میں ہی رہا ہونگے،چیئرمین پی ٹی آئی

راولپنڈی(اردو نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے عمران خان کی ڈیل کی صورت میں رہائی کی تردید کی ہے۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اور شیر افضل مروت سمیت دیگر رہنماوں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے اور عمر ایوب کو ذمہ داری سونپی ہے پنجاب میں پارٹی کو متحرک کریں، شیر افضل مروت کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے وہ کے پی میں جلسے کریں، الیکشن کمیشن نے ہمارے امیدواروں کی جیت کو شکست میں تبدیل کیا ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کسی ڈیل کی صورت میں نہیں ہورہی، ہماری عدلیہ سے امید ہے انشاءاللہ بانی پی ٹی آئی اپریل کے مہینے میں ہی رہا ہونگے، جس طرح کیسز چلائے گئے سب کے سامنے ہے یہ سزائیں ختم ہونی ہیں۔شیر افضل مروت نے کہا کہ ہماری ویڈیو ریکارڈ کرنے کیلئے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات میں شیشہ اور بلب لگایا گیا، جیل میں ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ریکارڈ کی جارہی ہے، بانی پی ٹی آئی کو واضح کردیا ہے میرا کسی سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ہے۔

 

Imran Khan will be released in April, Claims Chairman PTI Gohar Khan

Related Articles

Back to top button