عمران خان نے بھی پرویز الٰہی حکومت کو خطرے میں قرار دیدیا ، عمران خان
ہمارے ارکان کو لوٹے بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، کروڑوں روپے دئیے جا رہے ہیں، مسٹر ایکس اور مسٹر وائی بھی دھمکیاں دے رہے ہیں ، عمران خان
چشتیاں (اردونیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین وسابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں ان کی پارٹی کی حکومت ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ چشتیاں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمارے ارکان کو لوٹے بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، کروڑوں روپے دئیے جا رہے ہیں، مسٹر ایکس اور مسٹر وائی بھی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ میں پوچھتا ہوں کہ کیا یہ ملک سے وفاداری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے
عمران خان نے کہا کہ میڈیا جو کہ حق و سچ بولتا ہے ، اس کو دبایا جا رہا ہے ، اے آر وائی اور بول ٹی وی کو بند کر دیا گیا ہے ، دو صحافی ، حالات کی وجہ سے ملک چھوڑ گئے ہیں ۔ میں چیلنج دیتا ہوں کہ جو مرضی کر لو ، تم شکست کھاو¿ گے۔
عمران خان نے کہا کہ جلسہ میں ن لیگ کے لیڈرز مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کی حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے ویڈیوز بھی چلائی ۔
اردو نیوز یو ایس اے