پاکستان

عمران خان کی امریکی مراسلے سے متعلق ایک اور آڈیولیک

ہیکر کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی آڈیو ریکارڈنگ کی لیک کا سلسلہ جاری ہے

پاکستان میں آڈیو لیک نے سیاست میں تہلکہ مچا دیا ہے اور قومی سلامتی کے ادارے ہیکر کا پتہ چلانے کے لئے متحرک ہو گئے ہیں

اسلام آباد (اردونیوز ) نامعلوم ہیکر کی جانب سے پاکستان کی اہم شخصیات بالخصوص سابق وزیر اعظم عمران خان کی خفیہ طور پر ریکارڈ کی جانیوالی آڈیوز کو جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ جمعہ کو ہیکر کی جانب سے مزید آڈیوز جاری کرنے کا اعلان کیا گیا۔ ہیکر نے عمران خان کی امریکی مراسلے سے متعلق ایک اور آڈیو ریکارڈنگ لیک کر دی ہے جس میں عمران خان، شاہ محمود قریشی ، اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور اسد عمر سے بات چیت کررہے ہیں۔

امریکی مراسلے سے متعلق پارٹ ٹو کی آڈو میں عمران خانکہتے ہیں کہ اچھا شاہ جی(شاہ محمود قریشی ) ہم نے کل ایک میٹنگ کرنی ہے، اپ نے ہم تینوں (عمران خان، اعظم خان، شاہ محمود قریشی) نے، وہ لیٹر ہے نا اس کے چپ کر کے مرضی کے منٹس لکھ دیں۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ اعظم کہہ رہا ہے کہ اس کے منٹس بنا لیتے ہیں، اسے فوٹو اسٹیٹ کر کے رکھ لیتے ہیں۔عمران خان نے جواب دیا کہ لیکن میٹنگ سات کو ہوئی ہے، ہم نے تو امریکنز کا نام لینا ہی نہیں ہے، لیکن ایشو یہ ہے کہ پلیز کسی کے منہ سے ملک کا نام نہ نکلے۔

سابق وزیرِ اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آپ سب کے لیے یہ بہت اہم مسئلہ ہے کہ کس ملک سے لیٹر آی ہے؟ میں کسی کے منہ سے اس کا نام نہیں سننا چاہتا۔

پاکستان میں آڈیو لیک نے سیاست میں تہلکہ مچا دیا ہے اور قومی سلامتی کے ادارے ہیکر کا پتہ چلانے کے لئے متحرک ہو گئے ہیں

Imran Khan one more audio leak

Related Articles

Back to top button