پاکستانخبریں

آخری بال کا انتظار

ایم کیو ایم کی متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی باقاعدہ حمایت کا اعلان ، عمران خان سے استعفے کا مطالبہ

اسلام آباد (اردو نیوز) پاکستان میں متحدہ اپوزیشن اور وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سیاسی میچ آخری اور فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہو گیا ہے ۔سب نظریں وزیر اعظم عمران خان پر مرکوز ہو گئی ہیں۔ سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ عمران خان اپنی گیم کو آخری بال پر لے آئے ہیں ؟ اگر ایسا ہے تو دیکھنا یہ ہوگا کہ آخری بال پر عمران خان کیا کرتے ہیں ۔
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آج قوم سے خطاب کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن سینیٹر فیصل جاوید کی جانب سے اب کہا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم کے خطاب کو موخر کر دیا گیا ہے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم جس خط کا ذکر کررہے ہیں ، وہ ایک پاکستانی آفیشل کی جانب سے ایک میٹنگ کے حوالے سے تفصیلات پر مبنی مراسلہ ہے ۔یوں یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ یہ خط کسی غیر ملکی حکومت کی جانب سے براہ راست عمران خان کو نہیں لکھا گیا ۔

 

 

Related Articles

Back to top button