پاکستان

عمران خان کا 22فروری سے جیل بھرو تحریک کا اعلان

حکومت کا گرفتاریوں کا شوق بھی پورا کردیں گے ، ان کی جیلوں میں جگہ کم پڑ جائے گے ، عمران خان

لاہور (اردو نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے بائیس فروری بدھ سے جیل بھرو تحریک شروع کرنے اور ملک بھر میں گرفتاریاں دینے کا اعلان کردیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ ہم موجودہ حکمرانوں کا گرفتاریوں کا شوق بھی پورا کردیں گے ۔ پی ٹی آئی کے کارکنان اتنی بڑی تعداد میں گرفتاریاں دیں گے کہ حکومت کے جیلوں میں جگہ کم پڑجائے گی ۔

امریکہ میں موجود تحریک انصاف یو ایس اے کے سپورٹرز نے عمران خان سے یکجہتی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو امریکہ بھر میں احتجاج اور مظاہرے ہونگے

Imran Kan, PTI Jail Bharo Tahreek,

Related Articles

Back to top button