پاکستان

پاکستان کا بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کا اعلان

انتخابات تک انتظار کا سوچا لیکن ہمیں خوف تھا کہ الیکشن سے قبل کوئی نہ کوئی حادثہ، جس کو استعمال کیا جائے گا، پیش نہ آئے اور اتنے میں پلوامہ حملہ ہوگیا۔عمران خان

اسلام آباد (اردو نیوز ) پاکستان کی جانب سے امن اور خیر سگالی کی جانب ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے زیر حراست بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کیا ۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کے گرفتار پائلٹ کو جذبہ غیر سگالی کے تحت رہا کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ 26 جولائی کو جب میں وزیراعظ

م نہیں بنا تھا تب بھی میں نے یہ بیان دیا تھا کہ ہندوستان ایک قدم ہماری جانب بڑھائے پاکستان 2 قدم بڑھائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں پوری قوم متحد ہے، مشکل وقت میں اکٹھے ہونے پر اپوزیشن کا شکر یہ ادا کرتا ہوں۔عمران خان نے کہا کہ برصغیر میں دنیا کے سب سے زیادہ غریب لوگ رہتے ہیں، برصغیر کے آگے بڑھنے کے لیے امن ضروری ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھا تھا کہ اقوام متحدہ میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کو ملنا چاہیے لیکن ہمیں بھارت سے اچھا جواب نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں :”جنگ بند کرکے بات چیت شرع کریں “

انہوں نے کہا کہ ہمیں محسوس ہوا کہ جواب اس لیے اچھا نہیں ملا کیونکہ بھارت میں انتخابات نزدیک ہیں اور ان کی انتخابی مہم میں پاکستان سے اچھے تعلقات بنانا شامل نہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے سوچا کہ بھارت میں انتخابات کے بعد بات چیت آگے بڑھائیں گے، جس کے بعد ایک اور موقع ملا اور ہم نے کرتار پور بارڈر کھول دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش تھی مذاکرات کریں لیکن بھارت کی جانب سے جس طرح کے بیانات آرہے تھے ہم نے انتخابات تک انتظار کا سوچا لیکن ہمیں خوف تھا کہ الیکشن سے قبل کوئی نہ کوئی حادثہ، جس کو استعمال کیا جائے گا، پیش نہ آئے اور اتنے میں پلوامہ حملہ ہوگیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ پلوامہ حملے میں بھارت کا اپنا ہاتھ تھا لیکن آدھے گھنٹے بعد ہی انہوں نے پاکستان کو ذمہ دار قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں :بھارت نے پہل کی ، پاکستان کے پاس جواب دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا

Pakistan will release captured Indian pilot as peace gesture

 

Related Articles

Back to top button