کابینہ اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں اور الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے بارے اہم فیصلے
کابینہ نے لیگزم برگ ،میں مقیم اوورسیزپاکستانیوں سہولت کے لئے لیگزمبرگ کے ساتھ دوہری شہریت رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا
الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے بتایا کہ مشینوں کے حوالے سے تقریباً اسی فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے اور آئی ووٹنگ کے حوالے سے بھی مجوزہ نظام بھی ترتیب دے دیا گیا۔ وزیرِ برائے سائنس
اسلام آباد (اردونیوز ) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں اور الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے بارے اہم فیصلے کئے گئے ۔ وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کابینہ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور آئی ووٹنگ کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بتایا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے بتایا کہ مشینوں کے حوالے سے تقریباً اسی فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے اور آئی ووٹنگ کے حوالے سے بھی مجوزہ نظام بھی ترتیب دے دیا گیا۔ وزیرِ برائے سائنس نے کابینہ کو یقین دہانی کرائی کہ ای وی ایم نظام مقرر شدہ ٹائم فریم میں مکمل کر لیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای وی ایم نظام کا مقصد الیکشنز کو مکمل طور پر شفاف اور غیر جانبدار بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے الیکشن کے عمل میں نشاندہی کی جانے والی تمام خرابیوں کا حل ای وی ایم میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم نوے لاکھ پاکستانیوں کو ہر صورت ووٹ کا حق دیا جائے گا۔کابینہ نے لیگزم برگ ،میں مقیم اوورسیزپاکستانیوں سہولت کے لئے لیگزمبرگ کے ساتھ دوہری شہریت رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔
Imran Khan, Electronic Voting Machines,