پاکستان

کیا عمران خان قبل از وقت الیکشن چاہتے ہیں؟

حکومت کی جانب سے مونس الٰہی کو وزیر بنانا، گورنر بلوچستان کی تبدیلی ، اتحادیوں کو خوش کرنا ، اوورسیز پاکستانیوں کے وٹنگ رائٹس جیسے اقداما ت معنی خیز ہیں

لاہور (اردونیوز )وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اگلے روز پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما و سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے چوہدری مونس الٰہی کو وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مقرر کر دیا گیا ۔ وزیر اعظم کی جانب سے گذشتہ کچھ عرصے کے دوران الیکٹرونک ووٹنگ مشین ، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کے حوالے سے قانون سازی کے حوالے سے اقدام ، گورنر بلوچستان کی تدیلی ،ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز کی فراہمی سمیت ایسے اقدمات کئے جا رہے ہیں کہ جنہیں سیاسی پنڈت غیر معمولی قراردے رہے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ یہ بات خارج از امکان نہیں کہ عمران خان کی جانب سے یہ اقدام قبل از وقت الیکشن کے حوالے سے کئے جا رہے ہوں ۔ پاکستانی کی سیاسی تاریخ پر نظر ڈالیں تو بالعموم سیاسی حکومتیں ، اپنے حلیفوں کو نوازنے اور اپنے ساتھی ارکان کے لئے اقدام ایسے وقت پر بھی کیا کرتی ہے کہ جب حکومت کمزور ہو یا وہ مستقبل قریب میں انتخابی میدان میں جانے کی تیاری کررہی ہو۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کچھ عرصہ قبل ایسی بات متعدد بار کر چکے ہیں کہ وہ اسمبلی تحلیل کرکے عوام سے رجوع کرسکتے ہیں ۔بعض سیاسی پنڈتوں کا خیال ہے کہ حکومت کی جانب سے کئے گئے بعض اقدامات کے نتیجے میں معیشت کے مثبت اشاروں کے پیش نظر حکومت آئندہ آنیوالے مہینوں میں خود کے لئے الیکشن کا وقت ساز گار تصور کر سکتی ہے اور انتخابی عمل میں جا سکتی ہے تاہم شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی پانچ سال کی مدت پوری کرکے عوام سے رجوع کرے گی ۔

Related Articles

Back to top button