" "
بین الاقوامی

عمران خان 21جولائی کو واشنگٹن میں 20ہزار افراد کی گنجائش والے کیپیٹل ون ایرینا میں کمیونٹی سے خطاب کریںگے

بطور وزیر اعظم امریکی دارالحکومت میں عمران خان کے خطاب کو سننے کےلئے امریکہ کے اہم بڑے شہروں سمیت کینیڈا سے پاکستانی کمیونٹی ارکان شریک ہونگے

چار ہزار سے زائد افراد اب تک کمیونٹی استقبالیہ میں شرکت کےلئے رجسٹر کرواچکے ہیں، انشاءاللہ بیس ہزار افراد کے ساتھ کیپیٹل ون ایرینا کو بھر دینگے ، پرویز ریاض

نیویارک (اردو نیوز ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان 21جولائی کو واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ایک بڑے اجتماع سے کیپیٹل ون ایرنیا ، واشنگٹن میں شام چار بجے خطاب کریں گے ۔ اس ایرنیا کی گنجائش بیس ہزار افراد ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے کمیونٹی استقبالیہ میں شرکت کی کمیونٹی ارکان کو دعوت عام دی جا رہی ہے ۔کمیونٹی کے اس بڑے میگا ایونٹ کے چیف کوارڈی نیٹر تحریک انصاف کے آفس آف انٹرنیشنل چیپٹرز کے سیکرٹری ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ ہیں جبکہ نیویارک اور نیوجرسی کی ریاستوں میں کمیونٹی استقبالیہ کےلئے پارٹی رہنما چوہدری پرویز ریاض امراءکوارڈی نیٹ کررہے ہیں ۔
پرویز ریاض امرا ءکا دعویٰ ہے کہ تحریک انصاف یو ایس اے کے ساتھی 21جولائی کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے کمیونٹی استقبالیہ سے خطاب کے موقع پر اکیس ہزار افراد کی گنجائش والے کیپیٹل ون ایرنیا کو بھر دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک چارہزار سے زائد افراد کمیونٹی استقبالیہ میں شرکت کےلئے رجسٹر کرواچکا ہے۔ استقبالیہ میں شرکت کی دعوت عام ہے تاہم لوگ pmik.eventbrite.comکے لنک پر جا کر فری رجسٹریشن بھی کرواسکتے ہیں ۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ارکان کو دعوت دی ہے کہ و ہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے امریکی دارالحکومت میں پاکستانی امریکن کمیونٹی سے خطاب کو سننے کےلئے استقبالیہ میں شریک ہوں ۔ ڈاکٹرعبداللہ ریاڑ استقبالیہ کی تقریب کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے امریکہ کے اہم شہروں کا دورہ کررہے ہیں۔ وہ ہفتے کو دوبارہ نیویارک آئیں گے اور یہاں انتظامات کا جائزہ لیں گے ۔

Related Articles

Back to top button